کرکٹ

ڈبلیو ٹی سی فائنل: ’فالو آن‘ کو لے کر آئی سی سی نے وضاحت پیش کی

آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے دن بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوتا ہے تو فالو آن اصول تبدیل نہیں ہوگا جو عام طورپر دیگر ٹیسٹ میچوں میں ہوتا۔

تصویر ٹوئٹر @ICC
تصویر ٹوئٹر @ICC 

دوبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے واضح کیا ہے کہ اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے پہلے دن بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوتا ہے تو فالو آن اصول تبدیل نہیں ہوگا جو عام طور پر دیگر ٹیسٹ میچوں میں ہوتا۔ آئی سی سی نے انگلینڈ کے ساوتھمپٹن میں 18 سے 23 جون تک ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جوڑے گئے فاضل دن کے مدنظر یہ وضاحت دی ہے۔

Published: undefined

عام معاملات میں فالو آن آئی سی سی قواعد کے آرٹیکل 14.1.1 تحت دیا جاتا ہے۔ اس میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 200 رنوں کی سبقت ملنے کے بعد مخالف ٹیم کو پھر سے بلے بازی کے لئے بلا سکتی ہے۔ میچ کے دنوں کی تعداد کم ہونے پر رنوں کی تعداد بھی کم ہوجاتی ہے۔ تین یا چار دنوں کے میچ میں 150رن، دو دن کے میچ میں 100 اور ایک دن کے میچ میں 75 رن کی لیڈ فالو آن کے لئے درست ہوتی ہے۔

Published: undefined

وہیں اگر میچ کے پہلے اور دوسرے دن کا کھیل نہیں ہوتا ہے تو آرٹیکل 14.1 کھیل کی شروعات سے باقی دنوں (مقررہ ریزر و سمیت) کے مطابق نافذ ہوگا۔ جس دن پہلی بار کھیل شروع ہوتا ہے اسے پورے دن کے طور پر گنا جاتا ہے، خواہ کھیل شروع ہونے کا وقت کچھ بھی ہو۔ پہلا اوور شروع ہونے کے بعد ہی پلے ڈے کاونٹ ہو جائے گا۔ آئی سی سی نے اس بارے میں کہا کہ اگر پہلے اور دوسرے دن کا کھیل نہیں ہوتا ہے تو پہلی اننگز میں 200 رنوں کی سبقت صرف 150رن تک کر دی جائے گی۔ عام طور پر ایسا تب ہوتا ہے جب صرف پہلے دن کا کھیل نہیں ہو پاتا ہے لیکن ریزرو دن ہونے پر پہلے دن کا کھیل خراب ہونے کے باوجود 200 رن کی ہی لیڈ درست ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined