کرکٹ

ڈبلیو پی ایل: ممبئی انڈینز وومن نے لگائی جیت کی ہیٹرک، یکطرفہ مقابلے میں دہلی کیپٹلز وومن کو 8 وکٹ سے دی شکست

آج کھیلے گئے میچ میں دہلی کیپٹلز کی بلے بازی پوری طرح سے فلاپ رہی، ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری دہلی کی ٹیم 18 اوورس میں محض 105 رنوں پر سمٹ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>ممبئی انڈینز وومن ٹیم</p></div>

ممبئی انڈینز وومن ٹیم

 

تصویر سوشل میڈیا

خواتین کے آئی پی ایل یعنی ڈبلیو پی ایل (وومنس پریمیر لیگ) میں ممبئی انڈینز کی خواتین کھلاڑیوں نے تہلکہ مچا رکھا ہے۔ اس نے اب تک اپنے سبھی تین میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلے مقام پر قبضہ برقرار رکھا ہے۔ آج ڈبلیو پی ایل کے ساتویں مقابلے میں ممبئی انڈینز وومن کا مقابلہ دہلی کیپٹلز وومن سے تھا جسے ممبئی کی ٹیم نے 8 وکٹ سے جیت لیا ہے۔ ممبئی کی ٹیم پہلے دو مقابلوں کی طرح اس بار بھی گیندبازی اور بلے بازی دونوں ہی شعبے میں شاندار فارم میں دکھائی دی۔ ممبئی کی طرف سے اسی وونگ، صائقہ اسحاق اور ہیلی میتھیوز نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور دہلی کی بلے بازوں کو پوری طرح سے باندھ کر رکھ دیا۔

Published: undefined

آج کھیلے گئے میچ میں دہلی کیپٹلز کی بلے بازی پوری طرح سے فلاپ رہی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری دہلی کی ٹیم 18 اوورس میں محض 105 رنوں پر سمٹ گئی۔ ٹیم کی طرف سے کپتان مین لیننگ نے سب سے زیادہ 43 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انھوں نے اس دوران پانچ چوکے لگائے۔ اس کے علاوہ جیمیما روڈرگز نے تین چوکوں کی مدد سے 15 رن بنائے، اور رادھا یادو نے 10 رنوں کا تعاون کیا۔ باقی کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ پائیں۔

Published: undefined

ڈبلیو پی ایل میں ایسا تیسری مرتبہ ہوا ہے جب ممبئی انڈینز وومن کی گیندبازوں نے مخالف ٹیم کو آل آؤٹ کر دیا۔ آج کے میچ میں اسی وونگ نے 4 اوورس میں محض 10 رن دے کر 3 وکٹ اپنے نام کیے۔ اسپنر صائقہ اسحاق نے بھی 3 اوور میں محض 13 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کر لیے۔ آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز کو بھی 3 وکٹ ملے اور انھوں نے 4 اوورس میں محض 19 رن خرچ کیے۔ ایک وکٹ آل راؤنڈر پوجا وسترکر کے حصے میں آئی جنھوں نے ایک اوور میں 6 رن دیے۔

Published: undefined

ممبئی انڈینز وومن کی سلامی بلے باز جب 106 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتریں تو ہر بار کی طرح شاندار اور تیز شروعات دی۔ یاستیکا بھاٹیا نے 32 گیندوں پر 41 رن کی اننگ کھیلی جس میں 8 چوکے شامل رہے۔ دوسری سلامی بلے باز ہیلی میتھیوز نے 6 چوکوں کی مدد سے 31 گیندوں پر 32 رن بنائے۔ ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد مزید کوئی وکٹ نہیں گرا اور نیٹ شیور برنٹ (19 گیندوں پر 23 رن) کپتان ہرمن پریت کور (8 گیندوں پر 11 رن) کے ساتھ میچ جیتنے کے بعد ہی میدان سے باہر آئیں۔ ممبئی نے اپنا ہدف 15 اوور میں ہی حاصل کر لیا اور 2 وکٹ کے نقصان پر 109 رن بنا ڈالے۔ صائقہ اسحاق کو ان کی بہترین گیندبازی کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined