تصویر سوشل میڈیا
ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل مقابلہ کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ نے بھی اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی قیادت ٹیمبا بووما کے ہاتھوں میں ہوگی، جبکہ آسٹریلیائی ٹیم کی کپتانی پیٹ کمنز کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ 11 جون سے کھیلے جانے والے اس فائنل مقابلے کے لیے لارڈس کا تاریخی میدان تیار ہے۔
Published: undefined
جنوبی افریقی ٹیم کی بات کریں تو کپتان ٹیمبا بووما کے علاوہ ٹونی ڈی جورجی، ڈیوڈ بیڈنگھم، مارکو یانسن، ایڈن مارکرم، کائل ویرین، کاربن بوش، رائن ریکلٹن، ویان مولڈر، کگیسو رباڈا، ٹرسٹن اسٹبس، سینورن متھوسامی، لنگی اینگیڈی، کیشو مہاراج اور ڈین پیٹرسن کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری طرف آسٹریلیائی 15 رکنی اسکواڈ میں پیٹ کمنز کے علاوہ مچیل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، جوش انگلس، اسٹیو اسمتھ، ایلیکس کیری، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، عثمان خواجہ، سیم کانسٹاس، مارنس لابوشین، میتھیو کہنمین، ناتھن لاین اور بیو ویبسٹر شامل ہیں۔
Published: undefined
دونوں ٹیموں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ان ٹیموں کے کچھ بڑے کھلاڑی جو آئی پی ایل کی ٹیموں کا حصہ ہیں، وہ آئی پی ایل سے کنارہ ہو سکتے ہیں۔ یعنی کچھ بڑے کھلاڑیوں کی موجودگی آئی پی ایل میں دیکھنے کو نہیں ملے گی، جو کہ متعلقہ ٹیموں کے لیے ایک بڑا نقصان ہوگا۔ ہند-پاک کشیدگی کے درمیان آئی پی ایل جب منسوخ ہوا تو کئی غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔ اب جبکہ آئی پی ایل 17 مئی سے پھر شروع ہونے والا ہے، تو خاص طور سے 13 غیر ملکی کھلاڑیوں پر فرنچائزی کی نظریں ہیں۔ یہ کھلاڑی ہیں پیٹ کمنز، مچیل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، میتھیو ہیڈ، جوش انگلس، کگیسو رباڈا، ٹرسٹن اسٹبس، راین ریکلٹن، مارکو یانسن، لنگی اینگیڈی، ایڈن مارکرم، کاربن بوش اور ویان مولڈر۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined