کرکٹ

ورلڈ کپ 2019: امپائر دھرم سینا نے مانا، انگلینڈ کو اوور تھرو میں 6 رنز دینا تھی ایک بڑی غلطی

ایک انٹرویو میں امپائر دھرم سینا نے کہا، جب میں نے میچ کا وہ حصہ میچ ختم ہونے کے بعد ٹی وی ری پلے میں دیکھا تو مجھے احساس ہوا کہ مجھ سے اس وقت ایک بڑی غلطی ہوئی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ دلچسپ میچ میں سپر اوور کے بعد برابر رنز ہونے کے باوجود زیادہ باونڈری لگانے کے قوانین کے مطابق انگلینڈ ٹیم کے طور پر دنیا کو نیا عالمی چیمپئن ملا تھا، اس میچ میں انگلینڈ کی جیت کافی تنازعات میں رہی تھی، اب اوور تھرو کے بعد انگلینڈ کو 6 رنز دینے والے اس میچ کے سری لنکائی امپائر کمار دھرم سینا نے بھی تسلیم کیا ہے کہ اوور تھرو پر 6 رن دینے کا ان کا فیصلہ غلط تھا۔

Published: 21 Jul 2019, 8:10 PM IST

میچ کے 50 ویں اوور کے دوران نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کا تھرو بین اسٹوکس کے بلے سے لگ کر باؤنڈری کے پار چلا گیا تھا، جس کے بعد امپائر کمار دھرمسینا نے انگلینڈ کو 6 رن دے دیئے تھے، انگلینڈ نے 10 وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ سے اسکور برابر کر لیا تھا، جس کے بعد میچ میں سپر اوور کرایا گیا، حالانکہ سپر اوور میں بھی جب کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو انگلینڈ کو زیادہ باؤنڈری لگانے کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا تھا۔

Published: 21 Jul 2019, 8:10 PM IST

6 رنز دیئے جانے کے فیصلے کو سابق امپائر سائمن ٹوفل سمیت کرکٹ دنیا کی کئی بڑی ہستیووں نے غلط ٹھرايا، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو چھ رن دینا بالکل غلط تھا کیونکہ گیند پھینکے جانے کے وقت بلے باز دوسرے رن کے لئے نہیں بھاگے تھے۔

Published: 21 Jul 2019, 8:10 PM IST

ایک اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں امپائر دھرم سینا نے کہا، ’’جب میں نے اس میچ کا وہ حصہ میچ کے بعد ٹی وی ری پلے میں دیکھا تو مجھے احساس ہوا کہ مجھ سے اس وقت غلطی ہوئی تھی‘‘۔

Published: 21 Jul 2019, 8:10 PM IST

دھرم سینا نے کہا، ’’کرکٹ گراؤنڈ پر ہمارے پاس ٹی وی ری پلے جیسے وسائل موجود نہیں تھے اور مجھے اپنے اس فیصلے کا ذرا بھی افسوس نہیں ہے‘‘۔ دھرم سینا نے کہا کہ انہوں نے دوسرے امپائروں سے پوچھنے کے بعد ہی 6 رن دیئے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے اس وقت وائرلیس فون سے لیگ امپائر سے اس بارے میں پوچھا، میری یہ بات سب امپائروں اور میچ کے ریفری نے سنی تھی، لیکن وہ ٹی وی ری پلے نہیں دیکھ سکتے تھے تو ان سب نے اس بات کا یقین کیا کہ بلے باز نے دوسرا رن مکمل کر لیا ہے، اس کے بعد میں نے اپنا فیصلہ لیتے ہوئے 6 رن دیئے‘‘۔

Published: 21 Jul 2019, 8:10 PM IST

دھرم سینا کے فیصلے کو مکمل طور پر غلط بتاتے ہوئے سابق آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل نے کہا تھا کہ کیونکہ بلے باز نے اپنا دوسرا رن مکمل نہیں کیا تھا، تو امپائر کے 6 رنز دینے کا فیصلہ مکمل طور پر ایک بہت بڑی غلطی تھی۔

Published: 21 Jul 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Jul 2019, 8:10 PM IST