کرکٹ

کیا ہندوستانی ٹیم کا آئرلینڈ دورہ رد ہو جائے گا؟ بیلفاسٹ میں پُرتشدد مظاہرہ سے بی سی سی آئی فکر مند

شمالی آئرلینڈ کی راجدھانی بیلفاسٹ میں گزشتہ کچھ دنوں سے پُرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس کی وجہ قتل کی کوشش کا ایک معاملہ ہے۔ گزشتہ ہفتہ سوڈانی نژاد ایک مہاجر شخص نے مقامی نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا تھا

<div class="paragraphs"><p>بی سی سی آئی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

بی سی سی آئی، تصویر سوشل میڈیا

 

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو آئندہ چند دنوں میں آئرلینڈ کے دورے پر جانا ہے، جہاں اسے 2 ٹی-20 میچ کھیلنے ہیں۔ اس دورے کے حوالے سے غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے، جو عام طور پر آئرلینڈ کے خلاف گزشتہ کسی بھی سیریز میں دیکھنے کو نہیں ملا۔ اس کی وجہ 15 سالہ بلے باز ویبھو سوریہ ونشی ہیں، جنہیں پہلی بار ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے اور وہ اس سیریز میں اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کر سکتے ہیں۔ تاہم ان کے ڈیبیو سے پہلے ہی سیریز پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں، کیونکہ آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں، جس نے بی سی سی آئی کو فکر مند کر دیا ہے۔

Published: undefined

شمالی آئرلینڈ کی راجدھانی بیلفاسٹ میں گزشتہ چند دنوں سے شدید احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ان مظاہروں کی وجہ قتل کی کوشش کا ایک واقعہ بنا ہے۔ گزشتہ ہفتہ بیلفاسٹ میں سوڈانی نژاد ایک مہاجر شخص نے سڑک کے درمیان ایک مقامی شہری پر چاقو سے حملہ کر دیا تھا۔ اس دوران اس نے مبینہ طور پر اس کا سر قلم کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد پورے شمالی آئرلینڈ میں خوف اور غصے کی لہر دوڑ گئی۔ یہ غصہ سڑکوں پر اس وقت نظر آیا جب سینکڑوں افراد نے غیر آئرش باشندوں کے خلاف مظاہرے کیے اور ان کے گھروں، دکانوں اور گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ انہیں نذرِ آتش بھی کر دیا۔

Published: undefined

ان مظاہروں کا سب سے بڑا مرکز راجدھانی بیلفاسٹ رہا، جہاں سب سے زیادہ پرتشدد واقعات پیش آئے۔ اس صورت حال نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق بورڈ نے اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا ہے اور حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ ساتھ ہی بورڈ نے کہا ہے کہ اگر کرکٹ آئرلینڈ کی جانب سے مقابلہ والی جگہ (وینیو) تبدیل کرنے کی کوئی تجویز پیش کی جاتی ہے تو بی سی سی آئی اس پر غور کرے گا۔

Published: undefined

بورڈ کا کہنا ہے کہ اب یہ فیصلہ کرکٹ آئرلینڈ کو کرنا ہے کہ وہ میچ کہاں منعقد کراتا ہے۔ اس معاملے میں بی سی سی آئی کا مؤقف واضح ہے کہ کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور ٹیم سے وابستہ دیگر عہدیداروں کی سلامتی اس کی اولین ترجیح ہے۔ دوسری جانب کرکٹ آئرلینڈ نے بھی کہا ہے کہ وہ موجودہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور آئندہ حالات کے مطابق ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔ ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان 27 اور 29 جون کو بیلفاسٹ میں ہی 2 ٹی-20 میچ کھیلے جانے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined