کرکٹ

بی سی سی آئی میں جئے شاہ کی جگہ لینے والے عبوری ایگزیکٹیو سکریٹری ’دیوجیت سائکیا‘ کون ہیں؟

روجر بنّی نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سائکیا کو عبوری سکریٹری کے عہدہ پر بحال کیا ہے۔ سائکیا اگلے سال ستمبر تک ایگزیگٹیو سکریٹری کے عہدے پر بنے رہیں گے۔

بی سی سی آئی، تصویر آئی اے این ایس
بی سی سی آئی، تصویر آئی اے این ایس 

بی سی سی آئی کے صدر روجر بنّی نے دیوجیت سائکیا کو بی سی سی آئی کا نیا ایگزیکٹیو سکریٹری مقرر کیا ہے۔ سائکیا نے جئے شاہ کی جگہ لی ہے۔ جئے شاہ نے یکم دسمبر 2024 کو آئی سی سی کے نئے چیئرمین کے طور پر عہدہ سنبھالا ہے۔ جئے شاہ 2019 سے ہی بی سی سی آئی کے سکریٹری عہدہ پر فائز تھے۔ روجر بنّی نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سائکیا کو سکریٹری عہدہ پر بحال کیا ہے۔ جب تک کسی کو مستقل سکریٹری کے عہدہ پر فائز نہیں کیا جاتا، تب تک سائکیا عبوری سکریٹری کے عہدہ پر برقرار رہیں گے۔

Published: undefined

روجر بنی نے سائکیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’حالات کے پیش نظر اور بی سی سی آئی کے آئین کے تحت میں سکریٹری کا عہدہ اس وقت تک کے لیے آپ کے حوالے کر رہا ہوں جب تک اس عہدے پر کسی کی مستقل تقرری نہیں ہو جاتی ہے۔ امید ہے کہ آپ اپنی قابلیت اور اہلیت کے ساتھ اس فریضہ کو انجام دیں گے۔‘‘ نومنتخب سکریٹری سائکیا اگلے سال ستمبر تک ایگزیگٹو سکریٹری کے عہدے پر بنے رہیں گے۔ واضح ہو کہ بی سی سی آئی کو سکریٹری کا عہدہ خالی ہونے کے 45 دنوں کے اندر نئی تقرری کرنی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دیوجیت سائکیا کو عبوری سکریٹری کے طور پر بحال کیا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ دیوجیت سائکیا ہندوستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ ان کا تعلق آسام سے ہے۔ وہ رنجی ٹرافی میں اپنی ریاست کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ وہ وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ مڈل آرڈر میں بلے بازی بھی کرتے تھے۔ نہ صرف وہ ایک کامیاب کرکٹر رہ چکے ہیں بلکہ وہ ایک وکیل بھی ہیں۔ ساتھ ہی وہ کرکٹ مینجمنٹ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ وہ 2022 سے ہی بی سی سی آئی کے جوائنٹ سکریٹری رہے ہیں۔ جئے شاہ کی سربراہی میں کئی بڑے کاموں کو انجام دینے میں اہم کردار بھی ادا کیا ہے۔ بی سی سی آئی کے علاوہ وہ مئی 2023 سے گوہاٹی اسپورٹس ایسو سی ایشن (جی ایس اے) کے جنرل سکریٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined