کرکٹ

برینڈن کنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 8وکٹوں سے ہراکر سیریز پر کیا قبضہ

میچ کے اصل ہیرو برینڈن کنگ نے ہندوستان کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور  ان کا ساتھ نکولس پورن نے دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ویسٹ انڈیز نے برینڈن کنگ کی 85 رنز کی  جارحانہ بلے بازی  اور نکولس پورن کی 47رنوں کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت خراب موسم سے متاثرہ پانچویں اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں ہندوستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز دو کے مقابلے تین میچوں سے جیت لی ۔

Published: undefined

نکولس پورن 47 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔میچ کے اصل ہیروز برینڈن کنگ نے ہندوستان کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 85 رن بنائے ۔ سائی ہوپ 13 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔انہیں تلک ورما نے کپتان ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ جبکہ کائل میئرز 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں ارشدیپ سنگھ نے یشسوی جیسوال کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

Published: undefined

ویسٹ انڈیز جب ہدف کا تعاقب کرنے اتری تب ارشدیپ سنگھ نے دوسرے ہی اوور میں کائل میئرز (5 گیندوں، 10 رنز) کو آؤٹ کیا، حالانکہ اس کے بعد ہندوستان کو میچ پر قبضہ جمانے کا موقع نہیں ملا۔ ہاردک پانڈیا نے اپنے پہلے دو اوورز میں 23 رنز دیے، جبکہ پاور پلے میں یوزویندر چہل کو لانے کا فیصلہ ایک بار پھر غلط ثابت ہوا کیونکہ ویسٹ انڈیز نے پاور پلے میں ان کے اوور میں 14 رنز جوڑ کر 61/1 تک پہنچا دیا۔

Published: undefined

اس سے قبل سوریہ کمار یادو (45 گیندوں، 61 رن) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو فیصلہ کن پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے سامنے 166 رنز کا ہدف رکھا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عقیل حسین اور جیسن ہولڈر نے دو دو وکٹیں لے کر ہندوستان کو 165/9 تک محدود کردیا۔ روسٹن چیز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

ہندوستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ویسٹ انڈیز نے پہلے ہی اوور سے اسپن بولنگ کو آزماتے ہوئے مہمان ٹیم کو آگے نہیں بڑھنے دیا۔ عقیل حسین نے پہلے ہی اوور میں پلیئر آف دی میچ یشسوی جیسوال (پانچ) کو پویلین بھیجا جبکہ دو اووروں کے بعد انہوں نے شبھمن گل (نو) کو آؤٹ کیا۔تلک ورما نے ابتدائی اوورز میں دھیمی بلے بازی کی تلافی کرتے ہوئے چھٹے اوور میں 19 رنز جوڑے اور اس طرض پاور پلے میں انڈیا کاا سکور 51/2 رہا۔

Published: undefined

تلک نے سوریہ کمار کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 49 رنز جوڑے، انہوں نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ اسپن کے خلاف ہندوستان کی پریشانیاں تاہم ختم نہیں ہوئیں اور آف اسپنر روسٹن چیز نے تلک کو آؤٹ کرکے ہندوستان کی تیسری وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

شیفرڈ نے اپنے پہلے اوور میں سنجو سیمسن (9 گیندوں، 13 رنز) کو آؤٹ کیا، جب کہ کپتان ہاردک پانڈیا 18 گیندیں کھیلنے کے بعد صرف 14 رنز ہی بنا سکے۔ اس دوران سوریہ کمار کی فائٹنگ اننگز نے ہندوستان کو باعزت اسکور تک لے جانے کا کام کیا۔

Published: undefined

نائب کپتان سوریہ کمار نے 16ویں اوور میں الزاری جوزف کی گیندپر چھکا لگا کر 38 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر چھکا لگا کر رن ریٹ بڑھانے کی کوشش کی۔ تاہم، ہولڈر نے اگلی ہی گیند پر ان کی جدوجہد ختم کر دی۔

Published: undefined

سوریہ کمار نے 45 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے، جب کہ ان کی وکٹ کے بعد اگلی چھ گیندوں پر ارشدیپ سنگھ (چار گیندوں، آٹھ رنز) اور کلدیپ یادو (0) بھی پویلین لوٹ گئے۔ ہندوستان کے لیے 150 رنز تک پہنچنا مشکل تھا لیکن ہندوستان نے آخری اوور میں 16 رنز جوڑ کر اسکور کو 165 رنز تک پہنچا دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined