کرکٹ

کیا کورونا ویکسین تھی شین وارن کی موت کا سبب؟ حیران کن انکشاف

سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے جو کووِڈ ویکسین لگوائی تھی وہ دل سے متعلق امراض کو بڑھاتی ہے۔ خیال رہے کہ وارن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی

شین وارن
شین وارن تصویر آئی اے این ایس

سڈنی: ایک انتہائی حیران کن رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن کی موت ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شین وارن کی موت کی وجہ کورونا ویکسین ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے جو کووِڈ ویکسین لگوائی تھی وہ دل سے متعلق امراض کو بڑھاتی ہے۔ خیال رہے کہ وارن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔

Published: undefined

شین وارن کو تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑا تھا۔ اپنی موت سے تقریباً 9 ماہ قبل انہوں نے کورونا کی ویکسین لگوائی تھی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وارن کو جو کورونا ویکسین ملی تھی اس سے دل سے متعلق امراض میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایک آسٹریلوی ڈاکٹر اور ہندوستانی نژاد برطانوی ماہر امراض قلب نے کہا ہے کہ شین وارن کی موت کی وجہ کورونا ویکسین ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

وارن نے ’کووڈ ایم آر این اے ویکسین لگائی تھی جس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کا امکان ہے۔ وارن نے یہ ویکسین اپنی موت سے تقریباً 9 ماہ قبل لگائی تھی۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر اسیم ملہوترا اور ڈاکٹر کرس نیل نے کہا کہ کووڈ ایم آر این اے ویکسین کورونری بیماری کے تیزی سے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں میں جن کو پہلے ہی دل کی کوئی بیماری ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر ملہوترا نے کہا ’’سابق آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن کو 52 سال کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑا تھا، جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی تھی۔ تاہم سب جانتے ہیں کہ وارن کا طرز زندگی زیادہ صحت مند نہیں تھا۔ وہ سگریٹ نوشی کرتے تھے اور ان کا وزن بھی زیادہ تھا۔ میرے والد بھی فائزر ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے بعد انتقال کر گئے تھے اور ویکسین کے بعد ان کے دل کی بیماری تیزی سے بڑھ گئی تھی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined