کرکٹ

وراٹ کی ساتویں ڈبل سنچری، سچن اور سہواگ کو پیچھے چھوڑا

ہندستانی رن مشین نے اس کے ساتھ ہی ایک جھٹکے میں ويریند سہواگ اور سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ دیا، سہواگ نے 104 ٹیسٹ میں چھ ڈبل سنچری اور سچن نے 200 ٹیسٹ میں چھ ڈبل سنچری بنائی تھیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پنے، 11 اکتوبر (یو این آئی ) ہندستان کی رنز مشین اور کپتان وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف یہاں چل رہے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کو اپنی ساتویں ڈبل سنچری (ناٹ آؤٹ 254) بنانے کے ساتھ ہی کرکٹ آئکن سچن تندولکر اور دھماکہ خیز اوپنر وریندر سہواگ کو ایک ہی جھٹکے میں پیچھے چھوڑ دیا اور اس اننگز کے دوران کئی ریکارڈ قائم کر دیئے۔وراٹ نے اپنی ریکارڈ ساز ڈبل سنچری سے نئے ریکارڈ قائم کر ڈالے اور سب سے زیادہ ڈبل سنچری بنانے میں سچن اور سہواگ (6-6 ڈبل سنچری) کے ہندستانی ریکارڈ کو توڑ ڈالا۔

Published: 11 Oct 2019, 6:52 PM IST

وراٹ نے اپنی اننگز کا 200 واں رن بناتے ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 7000 رنز بھی پورے کر لئے۔ وراٹ کے ٹیسٹ کیریئر کا یہ سب سے بہترین اسکور ہے اور وہ سب سے پہلے ایک ٹیسٹ اننگز میں 250 سے آگے پہنچے ہیں۔ انہوں نے 336 گیندوں کی اپنی اننگز میں 33 چوکے اور دو چھکے لگائے۔وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 7000 رنز مکمل کرنے والے ہندستان کے ساتویں اور دنیا کے 47 ویں بلے باز بن گئے۔ وہ سب سے تیز 7000 رن پورے کرنے میں گیری سوبرس اور کمار سنگاکارا کے برابر مشترکہ چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ والی هیمنڈ نے 131، سہواگ نے 134 اور سچن نے 136 اننگز میں 7000 ٹیسٹ رنز مکمل کیے تھے۔

ہندستانی کپتان نے اس مقابلے میں ایک ساتھ ساتویں ڈبل سنچری بنانے اور 7000 رن پورے کرنے کی ڈبل کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اپنی اس اننگز سے انہوں نے کئی ہندستانی ریکارڈ پاش پاش کر ڈالے۔

Published: 11 Oct 2019, 6:52 PM IST

وراٹ نے دوسرے دن کے کھیل میں چائے کے وقفہ کے بعد اپنی ڈبل سنچری مکمل کی اور ڈبل سنچری مکمل کرتے ہی ان کے 7000 ٹسٹ رن بھی پورے ہو گئے۔ وراٹ اپنے 81 ٹیسٹ میچوں میں اس کامیابی پر پہنچے۔ وہ ساتویں ڈبل سنچری کے ساتھ ہی ہندستان میں سب سے زیادہ ڈبل سنچری بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ہندوستانی کپتان ٹیسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچری بنانے کے معاملے میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ وراٹ نے انگلینڈ کے والی هیمنڈ اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے کی برابری کر لی ہے جن کے نام سات سات ڈبل سنچری ہیں۔

Published: 11 Oct 2019, 6:52 PM IST

وراٹ نے جہاں 81 ویں میچ میں ساتویں ڈبل سنچری بنائی ہیں وہی هیمنڈ نے سات ڈبل سنچریوں کے لئے 85 ٹیسٹ اور مہیلا نے 149 ٹیسٹ کھیلے تھے۔ ہندستانی رن مشین نے اس کے ساتھ ہی ایک جھٹکے میں ويریند سہواگ اور سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ سہواگ نے 104 ٹیسٹ میں چھ ڈبل سنچری اور سچن نے 200 ٹیسٹ میں چھ ڈبل سنچری بنائی تھیں ۔

Published: 11 Oct 2019, 6:52 PM IST

سب سے زیادہ ڈبل سنچری بنانے کے معاملے میں اب وراٹ سے آگے ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور آسٹریلیا کے ڈان بریڈمین ہیں۔ لارا نے 131 ٹسٹ میچوں میں نو ڈبل سنچری، سنگاکارا نے 134 ٹسٹ میچوں میں 11 ڈبل سنچری اور بریڈمین نے 62 ٹسٹ میچوں میں 12 ڈبل سنچری بنائی ہیں۔ریکارڈ کے نئے بادشاہ بن چکے وراٹ ٹیم انڈیا کے پہلے ایسے کپتان بن گئے ہیں جن کے نام 40 بین الاقوامی سنچری ہو چکی ہیں۔ وراٹ کی یہ 26 ویں ٹیسٹ سنچری ہے اور ان کی کل 69 بین الاقوامی سنچری ہو چکی ہیں۔ ہندستانی زمین پر یہ ان کی 12 ویں ٹسٹ سنچری ہیں۔ وراٹ نے اپنی 26 ویں سنچری سے ملک کے لیجنڈ اوپنر سنیل گواسکر کو بھی چھوڑ دیا ہے۔

Published: 11 Oct 2019, 6:52 PM IST

وراٹ سب سے کم اننگز میں 26 سنچری بنانے کے معاملے میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے گواسکر کو پیچھے چھوڑا ہے۔ وراٹ نے 138 اننگز میں 26 سنچری پورے کیں جبکہ گواسکر نے 26 سنچریوں کے لئے 144 اننگز کھیلی تھی۔ سچن نے 136 اننگز میں 26 سنچری پوری کی تھیں ۔ اس صورت میں بریڈمین 69 اننگز میں 26 سنچری پوری کرنے کے ساتھ سرفہرست ہیں۔وراٹ ٹیسٹ کپتان کے طور پر سب سے زیادہ سنچری بنانے میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کے برابری پر مشترکہ دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ وراٹ اور پونٹنگ کے کپتان کے 19-19 سنچری ہیں۔ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ اس صورت میں 25 سنچریوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

Published: 11 Oct 2019, 6:52 PM IST

وراٹ نے کیریئر کی بہترین اننگز کے ساتھ ہندستانی ٹیسٹ تاریخ کا ساتواں سب سے بڑا اسکور بنا دیا ہے۔ وراٹ کا اس سے پہلے سب سے بہترین اسکور 243 رنز تھا جو انہوں نے دسمبر 2017 میں سری لنکا کے خلاف دہلی میں بنایا تھا۔ انہوں نے اپنی اس اننگز سے سچن کے ناٹ آؤٹ 248 رنز کی بہترین اسکور کو پیچھے چھوڑ دیا اور ہندستانی ٹیسٹ تاریخ میں مشترکہ طور پر ساتواں سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔ انہوں نے اس معاملے میں سہواگ کی برابری کی جنہوں نے 2006 میں پاکستان کے خلاف لاہور میں 254 رن بنائے تھے۔ہندوستانی کپتان کے طور پر وراٹ نے سب سے زیادہ ٹیسٹ اسکور بنانے کا اپنا ریکارڈ توڑا ہے۔ وراٹ کے نام ہندوستانی کپتان کے تین بہترین ا سکور ناٹ آؤٹ 254، 243 اور 235 درج ہو گئے ہیں۔ ان کے بعد مہندر سنگھ دھونی کے 224 رن ہیں۔ وراٹ سے آگے اب راہل دراوڑ (270)، وی وی ایس لکشمن (281)، سہواگ (293)، کرونا نایر (ناٹ آؤٹ 303)، سہواگ (309) اور سہواگ (319) ہیں۔

Published: 11 Oct 2019, 6:52 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Oct 2019, 6:52 PM IST