کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد وراٹ کوہلی کا جذباتی پیغام ’ٹیم کے طور پر بہتری کی کوشش کریں گے‘

ٹی-20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد وراٹ کوہلی نے کہا ’’اگرچہ ہم مایوس ہو کر آسٹریلیا سے جا رہے ہیں لیکن ایک ٹیم کے طور پر یہاں سے بہتر ہونے کی کوشش کریں گے۔‘‘

وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس 

ایڈیلیڈ: ہندوستان کے اسٹار کرکٹر وراٹ کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد آج کہا کہ اگرچہ وہ مایوس ہو کر آسٹریلیا سے جا رہے ہیں لیکن ایک ٹیم کے طور پر وہ یہاں سے بہتر ہونے کی کوشش کریں گے۔

Published: undefined

ایک جذباتی ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ ہم اپنے خواب کو پورا کیے بغیر اور اپنے دل میں مایوسی کے ساتھ آسٹریلیا سے جارہے ہیں، لیکن ہم بطور ٹیم اپنے ساتھ بہت سے یادگار لمحات ساتھ لےجا سکتے ہیں اور یہاں سے بہتر ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

اپنے مداحوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کوہلی نے کہا، ’’بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آکر ہمارا ساتھ دینے کے لیے آپ تمام مداحوں کا شکریہ۔ اس جرسی کو پہن کر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کو جمعرات کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو 169 رنز کا ہدف دیا تھا جسے انگلینڈ نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 16 اوورز میں حاصل کر لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو