سوشل میڈیا
دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر رنجی ٹرافی کے مقابلے میں ’کنگ کوہلی‘ کے نام سے مشہور وراٹ کوہلی اپنی بہترین کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 6 رن بنا کر ہیمانشو سانگوان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ شائقین جوش و خروش سے کوہلی-کوہلی کے نعرے لگا رہے تھے لیکن ان کی جلد واپسی سے میدان میں سناٹا چھا گیا۔ یہ میچ دہلی اور ریلوے کے درمیان جاری ہے جہاں دہلی کے کپتان آیوش بدونی نے پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا۔
Published: undefined
وراٹ کوہلی 13 سال بعد رنجی ٹرافی کھیلنے میدان میں اترے۔ ان کا آخری رنجی میچ 2012 میں غازی آباد میں ہوا تھا، جب انہوں نے یوپی کے خلاف 43 رنز بنائے تھے۔ کوٹلہ میں اس میچ کے دوسرے دن یش دھول کے آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی میدان میں اترے، لیکن وہ زیادہ دیر تک ٹک نہ سکے۔
دہلی کی ٹیم اس وقت 78/2 کے اسکور پر تھی جب کوہلی نے کریز پر قدم رکھا۔ انہوں نے شاندار اسٹریٹ ڈرائیو کے ذریعے ایک چوکا لگایا لیکن جلد ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ کوہلی کی ناکامی کے بعد میدان میں موجود شائقین بھی مایوسی کے ساتھ باہر جانے لگے۔
Published: undefined
رنجی ٹرافی کے اس سیزن میں دہلی کے چھ میچوں میں صرف 14 پوائنٹس ہیں جبکہ ریلوے کے 17 پوائنٹس ہیں۔ دہلی کو اس میچ میں کامیابی کی سخت ضرورت ہے تاکہ وہ ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھ سکے۔
وراٹ کوہلی کا رنجی ٹرافی میں ریکارڈ 23 میچز میں 1553 رنز پر مشتمل ہے، جس میں 5 سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا پہلا رنجی میچ 2006-07 کے سیزن میں ہوا تھا اور پہلی سنچری انہوں نے 2007-08 کے سیزن میں دہلی میں راجستھان کے خلاف بنائی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز