کرکٹ

آئرلینڈ روانگی سے پہلے جذباتی ہو ئے ویبھو سوریہ ونشی، ٹیم انڈیا کی جرسی ملنے پر نہیں رہا خوشی کا ٹھکانہ

آئرلینڈ کے لیے آج ہندوستانی ٹیم چنئی روانہ ہوئی ہے۔ ٹیم کے ساتھ ویبھو سوریہ ونشی بھی آئر لینڈر دورے کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی-20 میچ 26 جون کو کھیلا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فوٹو ویڈیو گریپ</p></div>

فوٹو ویڈیو گریپ

 
Admin

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں دھماکہ کرنے کے بعد ویبھو سوریہ ونشی ٹیم انڈیا میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ٹیم انڈیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی ویبھو سوریہ ونشی آج ٹیم انڈیا کے ساتھ  آئرلینڈر دورے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ سوریہ ونشی کے روانہ ہونے سے پہلے بی سی سی آئی نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں ان کو قومی ٹیم کی کٹ دی گئی۔ کٹ میں ویبھو سوریہ ونشی کی جرسی تھی جس کو دیکھ کر ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ اس کے ساتھ ہی ویبھو اپنے انٹر نیشنل مقابلے میں کتنے نمبر کی جرسی پہنیں گے، اس کا بھی انکشا ف ہوگیا۔ ویبھو سوریہ ونشی نمبر 3 کی جرسی پہن کر اپنے انٹر نیشنل پہلے مقابلے میں نظر آئیں گے۔

Published: undefined

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویبھو سوریہ ونشی نے جب اپنا کٹ بیگ کھولا، تو ان کی نظریں سب سے پہلے اپنی جرسی پر پڑیں۔ وہ جرسی کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے اور کہا کہ ’’ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، اس لمحے کو بیان کرنے کے لیے، اس کے لئے ہی پہلے دن سے میں نے بیٹ پکڑی تھی۔ وہ خواب آج پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔‘‘ ویبھو سوریہ ونشی نے مزید کہا کہ ’’ ٹی شرٹ کو دیکھ کر میں بے حد خوش تھا، میرے لئے یہ ایک خواب جیسا تھا، میں اس کو بیان نہیں کر پا رہا تھا۔‘‘

Published: undefined

آئر لینڈ دورے کے لیے منگل کو ہندوستانی ٹیم چنئی روانہ ہوئی ہے۔ ٹیم کے ساتھ ویبھو سوریہ ونشی بھی آئر لینڈر دورے کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔۔ ہندوستان اور آئر لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 26 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ 28 جون کو کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم کو آئر لینڈ پہنچنے سے پہلے ایک بڑا جھٹکا بھی لگا ہے۔ دراصل ہندوستانی ٹیم کے آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی  ران میں چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ دوسرا جھٹکا ہے کیونکہ مشہور ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا پہلے ہی چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔ ذرائع مطابق سوریانش شیڈگے کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined