کرکٹ

امریکہ اور عمان کو ون ڈے کرکٹ کا درجہ حاصل

امریکہ اور عمان ممالک کو بھی اب بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سےون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ (ون ڈے) کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: امریکہ اور عمان ممالک کو بھی اب بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سےون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ (ون ڈے) کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔

افریقی ملک نمیبیا میں چل رہے ورلڈ کرکٹ لیگ 2 میں امریکہ نے ہانگ کانگ کو 84 رنز سے ہرا کر پہلی بار کرکٹ کے ون ڈے کے درجہ کو حاصل کر لیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں امریکہ کے ساتھ عمان نے بھی اپنے تینوں ابتدائی مقابلے جیت کر کرکٹ کے ون ڈے انٹرنیشنل کی حیثیت حاصل کی۔

Published: undefined

عمان کا درجہ حاصل کرنے کا راستہ اگرچہ پہلے ہی صاف ہو گیا تھا کیونکہ کینیڈا نے پاپوا نیو گنی کو ہرا دیا تھا لیکن عمان نے نمیبیا کو شکست دے کر یہ درجہ حاصل کیا۔ ٹیم کی جانب سے سندیپ گوڑ نے ناٹ آؤٹ نصف سنچری بھی لگائی۔

Published: undefined

اس جیت کے بعد امریکہ و عمان بھی اسکاٹ لینڈ، نیپال اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ورلڈ کپ لیگ 2 میں شامل ہو جائیں گے جہاں سے وہ 2023 میں ہندستان میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے پیش نظر ایک دوسرے کے خلاف 36 مقابلے کھیلیں گے۔

امریکہ کے کوچ دسانايكا نے ٹیم کے ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرنے پر کہاکہ پچھلے دو تین سالوں سے ہم نے ایک ٹیم کے طور پر اس ٹورنامنٹ کے پیش نظر انتہائی سخت محنت کی ہے ۔ لڑکے بہت خوش ہیں۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ امریکہ اس سے پہلے اس سطح تک نہیں پہنچ سکا ہے۔ ہم آئی سی سی بوائز ورلڈ کپ کے لیگ 2 میں پہنچنے پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم آنے والے مقابلوں میں زیادہ محنت کریں گے۔ ہم ٹورنامنٹ کو جیت کر نمیبیا میں چل رہے اس لیگ کی بہترین ٹیم بننا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined