
انڈر-19 ٹیم، تصویر بشکریہ @BCCI
پاکستان نے انڈر-19 ایشیا کپ 2025 کا خطاب جیت لیا ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے فائنل مقابلہ میں پاکستان نے آیوش مہاترے کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم کو یکطرفہ انداز میں 191 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔ اس طرح پاکستان نے پہلی بار فائنل میں جیت حاصل کر خطاب اپنے نام کیا۔ حالانکہ پاکستان کا یہ دوسرا خطاب ہے، اس سے قبل 2012 میں ہندوستان کے خلاف ہی اس نے فائنل کھیلا تھا، لیکن تب وہ میچ ٹائی ہو گیا تھا اور دونوں ٹیم کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا گیا تھا۔ اس لحاظ سے پاکستان پہلی بار مکمل طور سے چمپئن بنا۔
Published: undefined
آئی سی سی اکیڈمی میں اتوار (21 دسمبر) کو کھیلے گئے انڈر-19 ایشیا کپ 2025 فائنل مقابلہ پر سب کی نگاہیں مرکوز تھیں۔ کیونکہ سینئر مینز ایشیا کپ 2025 کے تقریباً 3 ماہ بعد دونوں ممالک کے درمیان انڈر-19 ٹیم بھی ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے تھیں۔ ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا جو مکمل طور سے غلط ثابت ہوا۔ ٹورنامنٹ میں پہلے ہی سب سے زیادہ رن بنا چکے سلامی بلے باز سمیر منہاس نے فائنل میں ایک اور بہترین اننگ کھیلی اور صرف 71 گیندوں میں سنچری مکمل کر لی۔ منہاس نے 113 گیندوں میں 172 رنوں کی طوفانی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں 17 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ پاکستان نے 8 وکٹ کے نقصان پر 347 رنوں کا مشکل ترین ہدف ہندوستان کے سامنے رکھا۔
Published: undefined
347 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستان ٹیم کی نظریں سلامی بلے باز ویبھو سوریہ ونشی پر مرکوز تھیں۔ ویبھو نے اپنی اننگ کا آغاز طوفانی انداز میں کیا لیکن 10 گیندوں پر 1 چوکے اور 3 چھکے کے ساتھ صرف 26 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ٹورنامنٹ میں شاندار مظاہرہ کرنے والی ہندوستانی ٹیم کی بلے بازی فائنل میں انتہائی ناقص رہی۔ کوئی بھی بلے باز نصف سنچری اسکور نہیں کر سکا، ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رن (36) تیز گیندباز دیپیش دیویندرن نے بنایا۔ پوری ہندوستانی ٹیم 26.2 اوورس میں 156 رن بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔ فائنل میں سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ پورے ٹورنامنٹ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی سلامی بلے باز سمیر منہاس کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے خطاب سے نوازا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined