کرکٹ

انڈر 19 ورلڈ کپ 2026: ہندوستانی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، یو ایس اے کو 6 وکٹوں سے دی شکست

ہندوستان کی جانب سے ہینل پٹیل نے شاندار گیند بازی کی اور مسلسل وقفوں پر وکٹیں لیتے رہے۔ انہوں نے اپنے 7 اوور کے اسپیل میں محض 16 رن دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

<div class="paragraphs"><p>پلیئر آف دی میچ&nbsp;ہینل پٹیل، تصویر بشکریہ&nbsp;@BCCI</p></div>

پلیئر آف دی میچ ہینل پٹیل، تصویر بشکریہ @BCCI

 

’انڈر-19 عالمی کپ 2026‘ میں ہندوستانی ٹیم نے اپنی مہم کا آج شاندار آغاز کیا۔ آیوش مہاترے کی قیادت والی اس ٹیم نے پہلے میچ میں یو ایس اے کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ ہینل پٹیل نے گیند سے لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ویبھو سوریہ ونشی کو ضرور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ وہ صرف 2 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Published: undefined

کوئنس اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے اس مقابلے میں آیوش مہاترے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ ہینل پٹیل نے امرندر گل کی صورت میں یو ایس اے کی پہلی وکٹ حاصل کی۔ ہینل نے شاندار گیند بازی کی اور مسلسل وقفوں پر وکٹیں لیتے رہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے 7 اوور کے اسپیل میں محض 16 رن دیے۔ ہینل کو میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ ان کے علاوہ دیپیش دیویندرن، امبریش، کھلن پٹیل اور ویبھو سوریہ ونشی نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی پہلی وکٹ تیسرے ہی اوور میں گر گئی، جب دھماکہ خیز بلے باز ویبھو سوریہ ونشی صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ہندوستان کا اسکور 4 اوور میں 1 وکٹ پر 21 رن تھا، تب بارش نے میچ میں رخنہ ڈال دیا اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث کافی دیر تک کھیل رکا رہا۔ جب مقابلہ دوبارہ شروع ہوا تو ہندوستان کو 37 اوور میں 96 رن کا ہدف دیا گیا۔ پانچویں اوور میں ویدانت الپیش کمار تریویدی بھی 2 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Published: undefined

کپتان آیوش مہاترے کی صورت میں ہندوستانی ٹیم کی تیسری وکٹ 25 کے اسکور پر گری، وہ صرف 19 رن بنا سکے۔ اس کے بعد ویہان ملہوترا اور ابھگیان ابھیشیک کنڈو کے درمیان 45 رن کی شراکت داری ہوئی، ویہان 17 گیندوں میں 18 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ابھگیان نے 41 گیندوں میں 5 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 42 رن بنائے۔ ہندوستان نے 18ویں اوور میں ضروری 108 رنوں کا ہدف حاصل کر کے 6 وکٹ سے جیت درج کی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے امریکہ کی ٹیم 107 رن پر ہی پویلین لوٹ گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined