کرکٹ

پاکستان کے تین کرکٹرز گزشتہ 36 گھنٹوں میں ریٹائر

پاکستان کے تین کھلاڑی گزشتہ 36 گھنٹوں میں ریٹائر ہو چکے ہیں جن میں تجربہ کار بولر محمد عامر کا نام بھی شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان کرکٹ میں صرف 36 گھنٹوں میں ملک کے 3 کرکٹرز ریٹائر ہو گئے۔ اب پاکستان کے لیے فاسٹ باؤلنگ میں تباہی مچانے والے محمد عرفان نے سوشل میڈیا کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 42 سالہ عرفان نے تقریباً 5 سال قبل پاکستانی ٹیم کے لیے ایک بین الاقوامی میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد عرفان باقاعدگی سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں تاہم اب انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر یہ معلومات دیتے ہوئے انہوں نے لکھا، "میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میں اپنے تمام ساتھیوں، کوچز، سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے بہت پیار اور یادگار لمحات دئے ۔ میں اس کھیل کی حمایت جاری رکھوں گا جس نے مجھے زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔"

Published: undefined

محمد عرفان نے سال 2012 میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ انہوں نے اپنے 7 فٹ کے قد سے دنیا کے بہترین بلے بازوں کو پریشان کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے 60 ون ڈے میچوں میں 83 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے ملک کے لیے 22 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جس میں انہوں نے صرف 16 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 4 میچ کھیلے جس میں انہوں نے 4 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

Published: undefined

محمد عرفان پچھلے 36 گھنٹوں میں ریٹائرمنٹ لینے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ یہ سلسلہ گزشتہ جمعہ سے شروع ہوا جب عماد وسیم اور محمد عامر نے دوبارہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔ یاد رہے کہ عامر اور وسیم پہلے ہی ریٹائر ہو چکے تھے لیکن انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن محمد عرفان کے لیے یہ پہلا موقع ہے جب انھوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined