کرکٹ

تیندولکر فاؤنڈیشن کے کام کو ریاستی حکومت مکمل تعاون دے گی: شیوراج

شیوراج چوہان کو سچن تیندولکر نے اپنے فاؤنڈیشن کے ذریعہ مدھیہ پردیش میں کئے جا رہے مختلف کاموں کے بارے میں بتایا۔ سچن تیندولکر فاؤنڈیشن "پریوار فاؤنڈیشن" کے ساتھ ریاست میں کام کر رہا ہے۔

سچن تیندولکر و شیوراج سنگھ چوہان۔ تصویر ٹوئٹر @ChouhanShivraj
سچن تیندولکر و شیوراج سنگھ چوہان۔ تصویر ٹوئٹر @ChouhanShivraj 

بھوپال: دنیا کے عظیم کرکٹر اور بھارت رتن ایوارڈ یافتہ سچن تیندولکر نے ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے ان کی رہائش گاہ پرخیرسگالی پر مبنی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ شیوراج چوہان کو سچن تیندولکر نے اپنے فاؤنڈیشن کے ذریعہ مدھیہ پردیش میں کئے جا رہے مختلف کاموں کے بارے میں بتایا۔ سچن تیندولکر فاؤنڈیشن "پریوار فاؤنڈیشن" کے ساتھ ریاست میں کام کر رہا ہے۔

Published: undefined

شیوراج چوہان نے کہا کہ ریاست میں ان کے فاؤنڈیشن کی طرف سے کئے جا رہے اچھے کاموں میں ریاستی حکومت مکمل تعاون کرے گی۔ جوبھی ضرورت ہوگی اس میں ضلع انتظامیہ کا تعاون دلایا جائے گا۔ حکومت ان کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ سچن تیندولکر سیہور ضلع کا دورہ کرنے کے بعد کل دیر رات وزیراعلیٰ شیوراج چوہان سے ان کی رہائش گاہ پر ملنے آئے تھے۔

Published: undefined

وزیراعلیٰ نے تیندولکر کے کرکٹ کے میدان میں ان کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کرکٹ کی طرف راغب کرنے میں ان کا کردار قابل تعریف ہے۔ پورا ملک آپ کا دل سے احترام کرتا ہے۔ ملک کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے گوالیار میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ڈبل سنچری بنا کر سب کا دل جیت لیا تھا۔ سچن تیندولکر نے نومبر 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ ان آٹھ سالوں میں انہوں نے آج بھی ہندوستان کے لیے اپنی بیٹنگ جاری رکھی ہے۔

Published: undefined

وزیراعلیٰ شیوراج چوہان نے کہا کہ اپریل میں صندل پور میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے دوران تیندولکر کو مدعو کیا جائے گا۔ اس موقع پر پرنسپل سکریٹری اسپورٹس گلشن بامرا، ڈائریکٹر کنٹیکٹ آشوتوش پرتاپ سنگھ سمیت پریوار فاؤنڈیشن کے اراکین موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined