کرکٹ

آئی پی ایل کے بقیہ میچ یو اے ای میں ہوں گے، بی سی سی آئی نے جاری کیا شیڈیول

میٹنگ سے آرہی خبروں کے مطابق بی سی سی نے آئی پی ایل کے باقی 13میچوں کو یو اے ای میں کرانے کا فیصلہ ہندوستان میں ستمبر و اکتوبر میں موسم کی خراب صورتحال کے مدنظر کیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سنیچر کو اپنی اسپیشل جنرل میٹنگ (ایس جی ایم) میں باضابطہ طورپر فیصلہ کیا کہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے باقی میچوں کا انعقاد اس سال ستمبر۔اکتوبر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کیا جائے گا۔ میٹنگ سے آرہی خبروں کے مطابق بی سی سی نے آئی پی ایل کے باقی 13میچوں کو یو اے ای میں کرانے کا فیصلہ ہندوستان میں ستمبر و اکتوبر میں موسم کی خراب صورتحال کے مدنظر کیا۔

Published: undefined

بی سی سی آئی نے اس کے علاوہ ہندوستان میں اکتوب-نومبر میں ہونے والے ٹی۔20عالمی کپ کا انعقاد کرنے کے لئے کرکٹ کے عالمی ادارہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) سے مزید وقت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر یکم جون کو ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ کرے گی، لیکن آئی سی سی کو 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک ہندوستان میں ہونے والے عالمی کپ سے متعلق اپنا فیصلہ بی سی سی آئی کی درخواست کے سبب ٹالنا پڑ سکتا ہے۔ بی سی سی آئی کو لگتا ہے کہ وہ عالمی کپ کو ہندوستان میں ہی کرانے کے تمام امکانات تلاش کرے گی۔

Published: undefined

آئی پی ایل کو یو اے ای میں کرانے کی امید پہلے ہی ظاہر کی جا رہی تھی۔ بی سی سی آئی کا امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ پہلے ہی باقاعدہ معاہدہ تھا۔ اس درمیان گھریلو کھلاڑیوں کو ادائیگی کا معاملہ پر ایس جی ایم میں بات چیت نہیں کی گئی۔ ان کھلاڑیوں کو کئی ٹورنامنٹ منعقد نہیں کیے جانے کے بعد ادائیگی کرنی تھی۔ ایک کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس معاملہ کو اٹھایا بھی لیکن صدر سوربھ گانگولی اور نائب صدر راجیو شکلا نے یہ کہتے ہوئے اس پر بات چیت کرنے سے منع کر دیا کہ یہ ایجنڈہ کا حصہ نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined