کرکٹ

ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے مابین پہلا مقابلہ، دوبئی میں کھلیں جائیں گے 24 میچ

آئی پی ایل ٹورنامنٹ 19 ستمبر کو شروع ہونے کے بعد 20 ستمبر کو دبئی میں ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ دہلی کیپٹلز اور کنگز الیون پنجاب کے مابین کھیلا جائے گا

ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز، تصویر یو این آئی
ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز، تصویر یو این آئی 

ممبئی: آئی پی ایل 13 کا ایڈیشن دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز اور رنر اپ چنئی سپر کنگز کے مابین 19 ستمبر کو ابوظہبی میں ہونے والے دھماکہ خیز مقابلے سے شروع ہوگا۔ آئی پی ایل کا انعقاد عالمی وبا کی وجہ سے اس بار 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہو رہا ہے۔

Published: 06 Sep 2020, 7:39 PM IST

آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے اتوار کو ایونٹ کا اعلان کیا، ٹورنامنٹ شروع ہونے میں 13 دن باقی ہیں۔ پہلا میچ پچھلے ایڈیشن کی دو فائنلسٹ ٹیموں ممبئی اور چنئی کے مابین کھیلا جائے گا۔ روہت شرما کی زیر قیادت ممبئی چار بار یہ اعزاز حاصل کرچکی ہے جبکہ مہندر سنگھ دھونی کی سربراہی میں چنئی کی ٹیم تین بار چمپیئن رہی ہے۔ ٹورنامنٹ کے میچ متحدہ عرب امارات کے تین شہروں دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے پلے آف میچوں کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Published: 06 Sep 2020, 7:39 PM IST

ٹورنامنٹ 19 ستمبر کو شروع ہونے کے بعد 20 ستمبر کو دبئی میں ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ دہلی کیپٹلز اور کنگز الیون پنجاب کے مابین کھیلا جائے گا، جبکہ دبئی میں 21 ستمبر کو سن رائزرس حیدرآباد کا مقابلہ وراٹ کوہلی کی زیرقیادت رائل چیلنجرس بنگلور سے ہوگا۔

Published: 06 Sep 2020, 7:39 PM IST

ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ 22 ستمبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا جہاں راجستھان رائلز کا مقابلہ دھونی کی چنئی سے ہوگا۔ یہ میچ ٹورنامنٹ میں چنئی کا دوسرا میچ ہوگا۔ اس کے بعد دو بار کی فاتح کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کا مقابلہ 23

ستمبر کو ابوظہبی میں ممبئی سے ہوگا۔

Published: 06 Sep 2020, 7:39 PM IST

آئی پی ایل میں دن میں دو بار دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ہندوستانی وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے شروع ہوگا اور دوسرا میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ شام کے تمام میچ ساڑھے سات بجے کھیلے جائیں گے۔ 24 میچ دبئی میں ، 20 ابوظہبی اور 12 شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

Published: 06 Sep 2020, 7:39 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Sep 2020, 7:39 PM IST