کرکٹ

ٹیم کو میچ جیتاکر خود زندگی کی جنگ ہار گیا گیندباز، آخری گیند کرنے کے بعد پچ پر ہی دم توڑ گیا احمر خان

مرادآباد میں ایک ٹورنامنٹ میں گیند بازی کرتے ہوئے احمر خان کی موت ہوگئی۔ گیند باز نے اپنی ٹیم کو میچ جیتنے میں مدد کی لیکن وہ میچ کی آخری گیند پھینکنے کے بعد اپنی زندگی کی جنگ ہار گیا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

 

 اترپردیش کے ضلع مراد آباد کے بیلاری بلاک میں منعقدہ ایک کرکٹ میچ کے دوران اس وقت ماتم کا ماحول پیدا ہوگیا جب آخری گیند پھینکتے ہی اچانک گیند باز کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ یہ واقعہ بیلاری کے شوگر مل گراؤنڈ میں پیش آیا۔ بتایاجاتا ہے کہ اترپردیش ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے میچ منعقد کیا گیا تھا۔

Published: undefined

گزشتہ روز (اتوار کو) کو کھیلے گئے میچ میں مراد آباد اور سنبھل کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ تھا۔  مراد آباد کی ٹیم پہلے بلے بازی کر چکی تھی اور سنبھل کی ٹیم ہدف کا تعاقب کر رہی تھی۔ آخری چار گیندوں میں 14 رنوں کی ضرورت تھی۔ مراد آباد کی جانب سے تیز گیند باز احمر خان نے بائیں ہاتھ سے گیند بازی کرتے ہوئے سنسنی خیز اوور پھینکا اور اپنی ٹیم کو 11 رنز سے فتح دلائی۔

Published: undefined

احمر خان نے جیسے ہی میچ کی آخری گیند پھینکی تو اچانک ان کی سانسیں اکھڑ نے لگیں۔ وہ میدان پر ہی بیٹھ گئے اور کچھ ہی لمحوں بعد پچ پر لیٹ گئے۔ ساتھی کھلاڑیوں نے گھبرا کر فوراً انہیں سنبھالا اور وہاں موجود ڈاکٹر نے میدان پر ہی سی پی آر دینا شروع کردی۔ کچھ دیر وہ حرتک میں رہے جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔

Published: undefined

اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے احمر خان کو مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعہ سے پورا گراؤنڈ پر ماتم چھایا ہوا تھا۔ میچ جیتنے کی خوشی غم میں بدل گئی۔ ساتھی کھلاڑی اور شائقین دنگ رہ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ احمر خان مراد آباد کی مقامی ٹیم کے تجربہ کار گیندباز تھے اور کئی سالوں سے ویٹرنس کرکٹ میں سرگرم تھے۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined