کرکٹ

روہت اور ایشانت کے لئے ٹیسٹ کھیلنا مشکل ہوسکتا ہے: شاستری

شاستری نے روہت کے محدود اووروں کی سیریز میں حصہ نہیں بننے پر کہا کہ وہ کبھی بھی محدود اووروں والی سیریز نہیں کھیلنے والے تھے۔ وہ صرف یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ انہیں کتنے دنوں تک آرام کی ضرورت ہے

روی شاستری، تصویر آئی اے این ایس
روی شاستری، تصویر آئی اے این ایس 

سڈنی: ہندوستانی ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کہاکہ بلے باز روہت شرما اور تیز گیند باز ایشانت شرما کو اگر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانی ہے تو انہیں ہفتہ کے اندر ہندوستان سے آسٹریلیا روانہ ہونا ہوگا۔ روہت اور ایشانت دونوں اس وقت بنگلورو میں واقع اکادمی مرکز میں اپنا ری ہیب مکمل کر رہے ہیں۔ حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے آئی پی ایل کے دوران روہت کو ہیمسٹرنگ کی چوٹ آئی تھی جبکہ ایشانت کی پسلیوں میں کھینچاو کا مسئلہ تھا۔ ایشانت آئی پی ایل کے درمیان میں ہی وطن واپس آگئے تھے جبکہ روہت پانچواں خطاب جیتنے کے بعد واپس آئے تھے۔

Published: undefined

شاستری نے اے بی سی اسپورٹس سے بات چیت میں کہا کہ وہ این سی اے میں اپنا ری ہیب مکمل کر رہے ہیں۔ این سی اے ہی واضح کرسکے گا کہ انہیں ابھی مزید کتنے دن لگیں گے لیکن اگر وقت زیادہ لگتا ہے تو ان کا آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے کاخواب ٹوٹ سکتا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 17 دسمبر سے بارڈر۔گاوسکر ٹرافی کی شروعات ہو رہی ہے لیکن اس سے پہلے ٹیم گیارہ دسمبر سے تین دنوں کے ایک مشق میچ میں حصہ لے گی۔ کووڈ۔19 کے پیش نظر کورنٹائن ضابطوں کے مطابق کھلاڑیوں کو آسٹریلیا پہنچنے پر چودہ دنوں کا کورنٹائن مکمل کرنا ہے۔ ایسے میں روہت اور ایشانت کو مشق میچ میں حصہ لینے کے لے دسمبر کو اپنا کورنٹائن مکمل کرلینا ہوگا جس کے لئے انہیں 26 نومبرکو آسٹریلیا پہنچ جانا ہوگا۔

Published: undefined

شاستری نے روہت کے محدود اووروں کی سیریز میں حصہ نہیں بننے پر کہا کہ وہ کبھی بھی محدود اووروں والی سیریز نہیں کھیلنے والے تھے۔ وہ صرف یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ انہیں کتنے دنوں تک آرام کی ضرورت ہے، کیونکہ آپ زیادہ دیر تک آرام نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹیسٹ میچ میں کھیلنا ہے تو تین چار دنوں کے اندر فلائٹ لینی ہوگی ورنہ چیزیں مشکل ہوجائیں گی۔

Published: undefined

آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ہندوستانی ٹیم کے پاس ایک اور سب سے زیادہ مسئلہ ہے۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی پہلے میچ کے بعد گھر واپسی۔ وراٹ پیٹرنیٹی چھٹی کے پیش نظر ایڈیلیٹ ٹیسٹ کے بعد وطن واپس چلے جائیں گے۔ وراٹ کے واپس آنے کے بعد ہندوستان کو اپنے بلے بازی کمبینیشن پر کافی محنت کرنی ہوگی۔

Published: undefined

شاستری نے کہا کہ میرے حساب سے وراٹ نے صحیح فیصلہ کیا ہے۔ ایسے لمحے زندگی میں بار بار نہیں آتے ہیں۔ ان کے پاس موقع ہے اور وہ واپس جا رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ اس کے لئے بہت پرجوش ہوں گے۔ ایڈیلیڈ میں دن رات کے پہلے ٹیسٹ کے لے شاستری نے کہا کہ ہمارے پاس بنگلہ دیش کے خلاف دن رات کا میچ کھیلنے کا اچھا تجربہ ہے۔ لیکن بلاشبہ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش میں زمین آسمان کا فرق ہے اور ہماری ٹیم کے لئے ابھی یہ ایک سیکھنے والا تجربہ ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined