کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ: ’کھلاڑی میچ رَد کرنے کے لیے کہتے رہے لیکن...‘، امپائروں پر ناراض ہوئے زمبابوے کے کوچ ڈیو ہاٹن

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ رد کرنے کے لیے امپائروں سے ناراض ہاٹن نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز تھا اور ان حالات میں ایک گیند بھی نہیں پھینکی جانی چاہیے تھی۔

زمبابوے کے چیف کوچ ڈیو ہاٹن
زمبابوے کے چیف کوچ ڈیو ہاٹن 

زمبابوے کے چیف کوچ ڈیو ہاتن نے اشارہ دیا ہے کہ ان کے کھلاڑی میدانی امپائروں سے پیر کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ سپر-12 میچ کو رد کرنے کی گزارش کرتے رہے، جو کہ بعد میں بارش کے سبب خراب میدان کی حالت کو دیکھتے ہوئے رد کر دیا گیا اور دونوں میں 1-1 پوائنٹ بانٹ دیا گیا۔ خراب موسم اور مشکل میدانی حالات کے سبب بالآخر متفق ہونے سے بہت پہلے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ رد کرنے کے لیے امپائروں سے ناراض ہوئے ہاٹن نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز تھا اور خراب موسم والے حالات میں ایک گیند بھی نہیں پھینکی جانی چاہیے تھی۔

Published: undefined

ہدف کا دفاع کرنے کے دوران زمبابوے کے تیز گیندباز رچرڈ نگاروا پھسل بھی گئے تھے اور انھیں چوٹ آئی۔ یہاں تک کہ امپائروں نے کھلاڑیوں کو میدان پر رکھا۔ آخر میں سپر-12 گروپ 2 میچ میں 9 اووروں کے میچ کے دوران زمبابوے کے 5/79 کے اسکور کا پیچھا کرتے ہوئے میچ کو جنوبی افریقہ کے 3 اووروں میں بغیر نقصان کے 51 رن کے اسکور پر رد کر دیا گیا۔

Published: undefined

بہرحال، اس درمیان اسٹریٹجی میکرس نے یہ انکشاف کیا ہے کہ زمبابوے کے کپتان کریگ اِرون اور سکندر رضا نے امپائروں سے میچ کو رد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن امپائروں نے میچ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ بعد میں جب ہر تھوڑی دیر پر تیز بارش ہونے لگی تو مجبوراً کھیل کو بغیر کسی نتیجہ کے ختم کرنے کا اعلان کرنا پڑا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined