کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ: ’کیا کہوں یار، دل توڑنے والا تھا‘، سیمی فائنل میں ہندوستان کی شکست سے ورون دھون بھی مایوس

ہندوستان کی شکست کے بعد فلم اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی مایوسی کا عالم دیکھنے کو مل رہا ہے، بالی ووڈ کے مشہور اداکار ورون دھون سیمی فائنل میں ہندوستان کی شکست کو ’دل توڑنے والا‘ قرار دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آج ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی-20 عالمی کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ کھیلا گیا۔ امید کی جا رہی تھی کہ مقابلہ دلچسپ ہوگا، لیکن انگلینڈ نے اسے یکطرفہ ثابت کرتے ہوئے 10 وکٹ سے فتح حاصل کر لی۔ ہندوستان کی اس شکست سے کروڑوں ہندوستانیوں کا دل ٹوٹ گیا۔ دل ٹوٹنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ 2007 کے بعد ٹی-20 عالمی کپ جیتنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا، اور دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ اب فائنل میں پاکستان کے ساتھ ہندوستان کا مقابلہ نہیں ہو پائے گا۔

Published: undefined

ہندوستان کی شکست کے بعد فلم اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی مایوسی کا عالم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار ورون دھون سیمی فائنل میں ہندوستان کی شکست کو ’دل توڑنے والا‘ قرار دیا ہے۔ میڈیا اہلکاروں سے بات چیت کے دوران انھوں نے کہا کہ ’’کیا کہوں یار، دل توڑنے والا تھا۔‘‘

Published: undefined

ٹی وی اداکار نکل مہتا نے بھی ہندوستان کی شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو مین نکل مہتا اور دشا پرمار ’بڑے اچھے لگتے ہیں 2‘ کے کرو ممبرس کے ساتھ ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ میچ دیکھ رہے تھے۔ ویڈیو میں ہندوستان کی شکست دیکھ کر سبھی افسردہ دکھائی دے رہے ہیں۔ دشا پرمار میچ ختم ہونے کے بعد کہتی ہیں ’’چلو یار شوٹنگ ہی کر لیتے ہیں۔‘‘ وہاں موجود ایک دیگر شخص نے کہا ’’میں گھر ہی چلا جاتا ہوں۔‘‘ آخر میں نکل مہتا کہتے ہیں ’’میں پاکستان جا رہا ہوں۔ وہی جیتیں گے۔‘‘ حالانکہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے ’’کوئی نہیں رو رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو