
زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیم میچ رَد ہونے کے بعد، تصویر ’ایکس‘ @ICC
’ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ کا ایک انتہائی اہم مقابلہ آج بارش کی نذر ہو گیا۔ میچ زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جانا تھا، جس پر آسٹریلیا کی گہری نظر تھی۔ بارش نے اس میچ میں رخنہ پیدا کر نہ صرف کرکٹ شیدائیوں کو مایوس کیا، بلکہ آسٹریلیا کی ’سپر-8‘ میں پہنچنے کی بچی کھچی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔ میچ رَد ہونے کے بعد زمبابوے اور آئرلینڈ دونوں کو 1-1 پوائنٹس مل گئے۔ اس طرح زمبابوے ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر-8 میں داخل ہو گئی۔ اب آسٹریلیا اپنا آخری لیگ میچ جیت بھی جاتی ہے تو اس کے 4 پوائنٹس ہی ہوں گے۔
Published: undefined
زمبابوے اور آئرلینڈ کا میچ سری لنکا میں پلیکیلے میدان میں ہونا تھا، جہاں آج صبح سے ہی بارش ہو رہی تھی۔ میچ کے وقت موسلادھار بارش دیکھنے کو ملی اور تقریباً 2.30 گھنٹہ انتظار کے بعد میچ کو رَد کرنا پڑا۔ اگر زمبابوے آج ہار جاتی تو پھر آسٹریلیا کی سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رہتیں۔ کنگارو ٹیم آج آئرلینڈ کی جیت کی دعا کر رہی تھی، لیکن بارش نے ان کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔ ویسے زمبابوے اس ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین کارکردگی پیش کرتی ہوئی دکھائی دی ہے۔ اس نے آسٹریلیا اور عمان کو شکست دی ہے، جبکہ آج آئرلینڈ کے خلاف میچ رَد ہوا۔ ابھی زمبابوے کو سری لنکا کے ساتھ میچ کھیلنا باقی ہے۔ اگر اس میچ میں ٹیم کو جیت ملی تو گروپ میں 7 پوائنٹس کے ساتھ اوّل مقام پر پہنچ جائے گی۔
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ زمبابوے کی ٹیم پہلی بار ٹی-20 عالمی کپ کے سپر-8 راؤنڈ میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل زمبابوے 2022 میں ہوئے ٹی-20 عالمی کپ میں سپر-12 میں پہنچی تھی۔ 2026 میں کھیلے جا رہے اس ٹورنامنٹ کی بات کریں تو زمبابوے ساتویں ٹیم ہے، جس نے سپر-8 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس سے قبل ہندوستان، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سپر-8 میں پہنچ چکی ہیں۔ آٹھویں ٹیم کے لیے پاکستان اور امریکہ میں مقابلہ ہے۔ اگر پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ ہار جاتی ہے تو پھر وہ بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined