
پاکستانی ٹیم، تصویر ’ایکس‘ @ICC
پاکستانی ٹیم ’ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ سے بالآخر باہر ہو گئی۔ اس کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب آج اس وقت چکنا چور ہو گیا جب سری لنکا کے خلاف اس نے جیت تو حاصل کی، لیکن محض 5 رنوں سے۔ اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے 65 رنوں سے جیت حاصل کرنی تھی، لیکن پاکستانی گیندبازوں نے مایوس کیا۔ اس میچ کے نتیجہ سے ’گروپ-2‘ میں نیوزی لینڈ کو فائدہ پہنچا، جو بہتر رَن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔
سری لنکا کے پلیکیلے میں ’سپر-8‘ راؤنڈ کے اپنے آخری میچ میں پاکستان کو کم از کم 65 رنوں کے بڑے فرق سے جیت کی ضرورت تھی۔ سلمان آغا کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 212 رنوں کا پہاڑ کھڑا بھی کر دیا تھا، لیکن جس فاصلہ سے جیت حاصل کرنا تھا، اسے یقینی نہیں بنا سکی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
پریس ریلیز