کرکٹ

ٹی۔20 عالمی کپ: پاکستان نے پہلی جیت درج کی، نیدرلینڈ کو 6 وکٹ سے دی شکست

پاکستان تین میچ میں سے دو میچ میں شکست کھانے کے بعد ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022 سے تقریباً باہر ہو چکا ہے اور اس کی سیمی فائنل کی امیدیں زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی شکست پر منحصر ہیں۔

تصویر ٹوئٹر / @RealPCB
تصویر ٹوئٹر / @RealPCB 

پرتھ: شاداب خان (22/3) کی قیادت میں پاکستان نے اتوار کو ٹی-20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 میچ میں نیدرلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ گروپ ٹو کے میچ میں ہالینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 91 رن ہی بنا سکی۔ پاکستان نے 92 رن کا ہدف 13.5 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

Published: undefined

پاکستان کے کپتان بابر اعظم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چار رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے حالانکہ محمد رضوان نے فتح میں 49 (39) رن کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے فخر زمان (20) کے ساتھ 37 اور شان مسعود (12) کے ساتھ 30 رن کی شراکت کی۔ افتخار احمد نے چھ رن بنائے جبکہ 14ویں اوور میں شاداب خان نے چوکا لگا کر پاکستان کو فتح دلائی۔ پاکستان تین میچ میں سے دو میچ میں شکست کھانے کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 سے تقریباً باہر ہو چکا ہے اور اس کی سیمی فائنل کی امیدیں زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی شکست پر منحصر ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل ہالینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کے پاس پاکستانی گیندبازی کا کوئی جواب نہیں تھا۔ ڈچ ٹیم نے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر اوپنر اسٹیفن مائیبرگ کے نقصان پر چھ اوور میں صرف 19 رن بنائے جو ٹورنامنٹ کا سب سے کم پاور پلے اسکور ہے۔ اس دوران تجربہ کار آل راؤنڈر باس ڈی لیڈ حارث رؤف کے باؤنسر پر انجری کا شکار ہو کر ریٹائر ہو گئے۔ شاداب نے سخت بولنگ کرتے ہوئے میکس او ڈاؤڈ اور ٹام کوپر کی وکٹیں حاصل کیں۔ کولن ایکرمین (27) اچھی فارم میں نظر آرہے تھے لیکن شاداب نے انہیں پویلین بھیج دیا۔

Published: undefined

ہالینڈ کی 61 رن پر چار وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان کے تیز گیند بازوں نے محاذ سنبھالا۔ نسیم شاہ نے اسکاٹ ایڈورڈز کی وکٹ حاصل کی جب کہ حارث نے روئیلوف وین ڈیر مروے کو بولڈ کیا۔ محمد وسیم جونیئر نے 19ویں اوور میں ٹم پرنگل اور فریڈ کلاسن کو مسلسل گیندوں پر آؤٹ کیا، حالانکہ وہ ہیٹ ٹرک مکمل نہیں کر سکے۔ ہالینڈ نے آخری اوور میں وین میکرن کی وکٹ کھو کر 91/9 کا اسکور کھڑا کیا۔ دونوں ٹیمیں اپنا تیسرا میچ کھیلتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی جیت کی تلاش میں تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ