کرکٹ

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026: اختتامی تقریب میں قومی اور بین الاقوامی ستارے بکھیریں گے جلوہ

ہندوستانی ٹیم مسلسل دوسری بار ٹی-20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل 2024 میں ہندوستانی ٹیم نے روہت شرما کی کپتانی میں خطاب اپنے نام کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;@ICC</p></div>

تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @ICC

 

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کا فائنل مقابلہ اتوار (8 مارچ) کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ مقابلے کے آغاز سے قبل ٹورنامنٹ کی ’کلوزنگ سیرمنی‘ (اختتامی تقریب) کا انعقاد ہوگا، جس میں بین الاقوامی ستارے بھی جلوہ بکھیرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اختتامی تقریب میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں بین الاقوامی پاپ سنگر ریکی مارٹن کا بھی نام شامل ہے۔

Published: undefined

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ اپڈیٹ میں رکی مارٹن سمیت 3 گلوکاروں کے نام شامل ہیں۔ بقیہ 2 ناموں میں ہندوستانی گلوکار سکھبیر اور فالگونی پاٹھک شامل ہیں۔ آئی سی سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’اسٹیج مزید بڑا ہوتا جا رہا ہے! ٹی-20 ورلڈ کپ فائنل سے قبل اختتامی تقریب میں بین الاقوامی سپر اسٹار رکی مارٹن کے ساتھ موسیقی کے لیجنڈ سکھبیر اور فالگونی پاٹھک بھی شامل ہوں گی! کرکٹ کی سب سے بڑی رات میں یہ مایہ ناز فنکار اپنے جلوے بکھیرنے والے ہیں، اس لیے دنیا بھر میں مقبول اور دیسی گانوں کے لیے تیار ہو جائیے۔‘‘ واضح رہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں فائنل مقابلے کی شروعات شام 7 بجے سے ہوگی۔ اس سے قبل 5:30 بجے سے اختتامی تقریب کی شروعات ہوگی، جس میں تینوں گلوکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کو ملے گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سوریہ کمار یادو کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 7 رنوں سے شکست دی تھی۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا مقابلہ سانسیں روک دینے والا رہا تھا۔ اب فائنل میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ہندوستانی ٹیم مسلسل دوسری بار ٹی-20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ گزشتہ یعنی 2024 کے ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم نے روہت شرما کی کپتانی میں خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس بار ہندوستانی ٹیم کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined