کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ: آئرلینڈ اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث منسوخ

میلبورن میں بارش کی وجہ سے ٹی-20 ورلڈ کپ میں سپر-12 کے گروپ 1 میں آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان جمعہ کو ہونے والا میچ منسوخ کر دیا گیا ہے

تصویر ٹوئٹر / @ACBofficials
تصویر ٹوئٹر / @ACBofficials 

میلبورن: میلبورن میں بارش کی وجہ سے ٹی-20 ورلڈ کپ میں سپر-12 کے گروپ 1 میں آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان جمعہ کو ہونے والا میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں صبح سے ہورہی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث ٹاس بھی ممکن نہیں ہو سکا۔ دریں اثناء، آن فیلڈ امپائرز علیم ڈار اور ایڈرین ہولڈسٹاک نے مقامی وقت کے مطابق شام 4.30 بجے کے قریب بارش کی رفتار کم ہونے پر میچ منسوخ کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ اس میچ کی منسوخی کے بعد آئرلینڈ گروپ 1 کے پوائنٹس ٹیبل پر تین میچوں میں تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان نے اتنے ہی میچوں میں دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

Published: undefined

دونوں ٹیموں کا یہ تیسرا میچ تھا۔ اس سے قبل آئرلینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دے کر بڑا الٹ پھیر کیا تھا، حالانکہ اسے اپنے ابتدائی میچ میں سری لنکا کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ دوسری جانب افغانستان کو انگلینڈ نے شکست دی تھی، جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف بارش سے متاثرہ میچ میں اسے ایک پوائنٹ کے ساتھ کھاتہ کھولنے کا موقع ملا۔

Published: undefined

موجودہ ورلڈ کپ میں اب تک پانچ بڑے اپ سیٹ ہو چکے ہیں جن میں کل یعنی جمعرات کو کھیلا جانے والا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ بھی شامل ہے۔ پاکستان کو سنسنی خیزمقابلے میں صرف ایک رن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑاتھا۔ اس لحاظ سے دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بہت اہم سمجھا جا رہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined