کرکٹ

چنئی سپر کنگز کے 'واٹس ایپ گروپ' سے بھی باہر ہو چکے ہیں سریش رینا

جس دن سریش رینا ہندوستان واپس ہوئے، اس کے اگلے دن انھیں چنئی سپر کنگز کے واٹس ایپ گروپ سے باہر کر دیا گیا تھا۔ ایسی خبریں ہیں کہ وہ ٹیم مینجمنٹ، کوچ اور سی ای او سے واپسی کو لے کر بات کر رہے ہیں۔

تصویر انسائڈ اسپورٹ ڈاٹ کام
تصویر انسائڈ اسپورٹ ڈاٹ کام 

چنئی سپر کنگز کے اسٹار آل راؤنڈر سریش رینا جب سے ہندوستان واپس آئے ہیں، سبھی کے ذہن میں ایک ہی سوال ہے کہ کیا وہ آئی پی ایل کھیلنے واپس جائیں گے! میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سریش رینا واپسی کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ ٹیم مینجمنٹ سے غالباً بات بھی کر رہے ہیں۔ لیکن سچائی تو یہ ہے کہ فی الحال سریش رینا چنئی سپر کنگز سے بالکل کٹ گئے ہیں۔ ایسا اس لیے کہا جا رہا ہے کیونکہ وہ ٹیم کے واٹس ایپ گروپ سے بھی باہر ہو چکے ہیں اور گروپ میں ہو رہی کسی بھی گفتگو کا وہ حصہ نہیں ہیں۔

Published: 03 Sep 2020, 7:29 PM IST

بتایا جا رہا ہے کہ سریش رینا نے جس دن ہندوستان لوٹنے کا فیصلہ کیا تھا، اس کے اگلے ہی دن انھیں ٹیم کے واٹس ایپ گروپ سے باہر کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے حوالہ سے ایسی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جس دن وہ واپس گئے، اس کے اگلے دن انھیں سی ایس کے واٹس ایپ گروپ سے باہر کر دیا گیا تھا۔ وہ اب ٹیم مینجمنٹ، کوچ اور چیف ایگزیکٹیو سے واپسی کو لے کر بات کر رہے ہیں۔

Published: 03 Sep 2020, 7:29 PM IST

اگر واقعی رینا چنئی سپر کنگز کی طرف سے آئی پی ایل کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو یہ ان کے شیدائیوں کے لیے بہت اچھی خبر ہے۔ چونکہ چنئی سپرکنگز نے رینا کی جگہ ابھی کسی دیگر کھلاڑی کو مدعو نہیں کیا ہے، اس لیے رینا کی واپسی کی امید قوی ہے۔ ٹیم کے سی ای او نے پہلے ہی کہا تھا کہ کپتان دھونی، کوچ فلیمنگ موجودہ ٹیم سے مطمئن ہیں اور انھوں نے کوئی دوسرا کھلاڑی طلب نہیں کیا ہے۔

Published: 03 Sep 2020, 7:29 PM IST

چنئی سپر کنگز کے مالک کے. وشوناتھن سے رینا کے مستقبل کے بارے میں بھی جب پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ٹیم اپنے سبھی کھلاڑیوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انھوں نے ایک خبر رساں ادارہ کو بتایا کہ "رینا نے کہا تھا کہ وہ اس سیزن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں کا تعاون کرتے ہیں۔" ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے کچھ ذاتی ایشوز ہیں، اس لیے جب بھی وہ فٹ ہوں اور تیار ہوں، واپس آ سکتے ہیں۔ ہم ایسا ہی چاہتے ہیں۔ میڈیا میں آ رہی رپورٹس پر بھروسہ کیا جائے تو دھونی کو بھی امید ہے کہ سریش رینا آئی پی ایل 2020 میں واپسی کر سکتے ہیں۔ لیکن کیا یہ واقعی ہو پائے گا، اس سوال کا جواب تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

Published: 03 Sep 2020, 7:29 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Sep 2020, 7:29 PM IST