کرکٹ

سریش رینا نے تمام طرز کی کرکٹ کو کہا الوداع، بی سی سی آئی اور مداحوں کو کہا شکریہ

رینا نے ٹوئٹر پر کہا کہ اپنے ملک اور ریاست اتر پردیش کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

سریش رینا، تصویر یو این آئی
سریش رینا، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق بلے باز سریش رینا نے منگل کو تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے انڈین پریمیئر لیگ اور ڈومیسٹک کرکٹ کیریئر کے اختتام پر مہر لگا دی۔ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد رینا نے خود اگست 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔

Published: undefined

رینا نے ٹوئٹر پر کہا کہ "اپنے ملک اور ریاست اتر پردیش کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں، مجھے بی سی سی آئی، اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن، چنئی سپر کنگز، راجیو شکلا اور اپنے تمام پرستاروں کی حمایت اور میری صلاحیتوں پر یقین کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔"

Published: undefined

سریش رینا نے اپنے 17 سال پر محیط کیریئر میں 18 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 5615 رنز بنائے جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے 1605 رنز بنائے۔ مسٹر آئی پی ایل کے نام سے مشہور رینا نے آئی پی ایل میں 205 میچ کھیلے اور 32.52 کی اوسط سے 5528 رنز بنائے۔

Published: undefined

سریش رینا نے 2002-2003 میں اتر پردیش کے لیے اپنا ڈومیسٹک ڈیبیو کیا تھا، 109 فرسٹ کلاس میچ کھیلے، 6871 رنز بنائے اور 41 وکٹیں لیں۔ 2005 میں مدھیہ پردیش کے خلاف اپنا ٹسٹ-اے ڈیبیو کرنے کے بعد انہوں نے 302 میچوں میں اتر پردیش کی نمائندگی کی، 8078 رنز بنائے اور 64 وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined