کرکٹ

بڑے بھائی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد گنگولی قرنطینہ میں!

اس بعدسابق کپتان سوربھ گنگولی گھر میں ہی کورنٹائن ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اویشویک ڈالمیا بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

کولکاتا: بی سی سی آئی کے صدر و سابق ٹیم انڈیا سوربھ گنگولی کے بڑے بھائی سنیہا سیش گنگولی جو بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری ہیں, کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔اس بعدسابق کپتان سوربھ گنگولی گھر میں ہی کورنٹائن ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اویشویک ڈالمیا بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

Published: 16 Jul 2020, 6:11 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے سوربھ گنگولی بی سی آئی کے تمام کام اپنے گھر کے قریب واقع دفترسے کررہے ہیں۔اس کے علاوہ ان کا مشہور ٹی وی شو ”دادا گیری“ بھی اس وقت نشر نہیں ہورہا ہے۔ کریو ممبر نے کہا کہ چوں کہ اس وقت راجر اسٹوڈیو کورنٹائن زون کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔اس لئے شوٹنگ نہیں ہوپارہی ہے۔

بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ سنیہاشیش کو شہر کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس وقت ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔ گنگولی نے کہا کہ قاعدے کے مطابق میں کچھ دنوں گھر میں ہی قرنطینہ میں رہوں گا۔

Published: 16 Jul 2020, 6:11 PM IST

اویشیک ڈالمیا نے کہا کہ اگلے نوٹس تک بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ 4 جولائی کو بنگال کرکٹ کے ایسوسی ایشن میں سول انجینئرنگ محکمہ میں کام کررہے چندن داس کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد سے ہی دفتر نہیں کھولا گیا ہے اور اگلے نوٹس دفتر بند رہے گا۔

Published: 16 Jul 2020, 6:11 PM IST

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ ورچوئیل میٹنگ کررہے تھے۔ مگر میں اور سنہیش گنگولی گزشتہ ہفتہ ایڈن گارڈن گئے تھے اور کلکتہ پولس کے ساتھ دورہ کیا تھا تاکہ ایڈن گارڈن کے کچھ حصوں کو قرنطینہ کیلئے دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کلکتہ پولس کے ہیڈ کوارٹر میں میٹنگ کے دورا ن ایسوسی ایشن کی طرف سے میں صرف پیش ہوا تھا۔بعد میں گنگولی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔

اس سے قبل 20 جون کو سنیہش گنگولی کی اہلیہ، ساس، سسر اور گھر میں کام کرنے والی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔اس کے بعد سنہیش گنگولی نے نے اپنی رہائش کو چاندی بھون جہاں سوربھ گنگولی کی رہائش گاہ ہے منتقل ہوگئے تھے۔

Published: 16 Jul 2020, 6:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Jul 2020, 6:11 PM IST