کرکٹ

سری لنکا: لاکھوں مظاہرین سڑک پر تھے اور اسٹیڈیم میں سری لنکا-آسٹریلیا میچ کھیلا جا رہا تھا، وارنر نے بیان کیا اپنا تجربہ

آسٹریلیا کے مشہور سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے سری لنکا کے استقبال کرنے والے لوگوں کے لیے ایک اچھا پیغام لکھا ہے، جنھوں نے ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کا سامنا کیا۔

ڈیوڈ وارنر، تصویر آئی اے این ایس
ڈیوڈ وارنر، تصویر آئی اے این ایس 

آسٹریلیا کے مشہور سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے سری لنکا کے استقبال کرنے والے لوگوں کے لیے ایک اچھا پیغام لکھا ہے، جنھوں نے ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کا سامنا کیا۔ ملک میں سیاسی عدم استحکام کے مدنظر ایندھن، دواؤں اور ضروری سامانوں کی زبردست کمی کے ساتھ سری لنکا سات دہائیوں میں سب سے خراب حالات سے گزر رہا ہے۔ پھر بھی لوگ بڑی تعداد مین میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچ گئے، اور نہ صرف گھریلو ٹیم بلکہ آسٹریلیائی کھلاڑیوں کا بھی جوش بڑھایا۔ انھوں نے سری لنکا میں جاری اتھل پتھل کے درمیان ملک کا دورہ کرنے کے لیے رضامندی پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

سری لنکا میں کرکٹ شیدائیوں کے بہتر سلوک سے آسٹریلیا کے سفید گیند کے کپتان ایرون فنچ بھی محدود اوورس کی سیریز کے دوران اپنی ٹیم کو ملے رد عمل سے بہت خوش تھے۔ اس سیریز میں تین ٹی-20 اور پانچ یک روزہ میچ کھیلے گئے ہیں۔ دو ٹیسٹ میچ کی سیریز بھی کھیلی گئی جو 11 جولائی کو ختم ہوئی۔

Published: undefined

پیر کے روز دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر وارنر نے سری لنکا کے تئیں شکریہ ادا کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک انتہائی اہم پیغام لکھا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایک انتہائی مشکل وقت کے دوران یہاں ہماری میزبانی کرنے کے لیے سری لنکا کا شکریہ۔ ہم یہاں آنے اور اس میچ کو کھیلنے میں کامیاب ہونے کے لیے بہت شکرگزار ہیں۔ آپ شیدائیوں کو ہم پیار کرتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ آپ سبھی کی حمایت کرنا ہمیں پسند ہے۔ آپ نے ہمارا دل سے استقبال کیا، جس سے ہم اس سفر کو کبھی نہیں بھولیں گے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سری لنکا کے صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے جب لاکھوں لوگ سڑکوں پر اتر رہے تھے، تب ملک مخالفت کی آواز اٹھ رہی تھی، لیکن مہینے بھر کی سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز بغیر کسی رکاوٹ کے بہتر انداز میں کھیلی گئی۔ اس تعلق سے وارنر کا کہنا ہے کہ ’’میں آپ کے دلکش ملک سے محبت کرتا ہوں، کیونکہ آپ کے چہرے پر ہمیشہ مسکان رہتی ہے اور آپ ہمیشہ بہتر طریقے سے ہمارا استقبال کرتے ہیں، اس کے لیے شکریہ۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined