کرکٹ

سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان کو شکست دی

لگاتار دوسری شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم براہ راست ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کا موقع گنواچکی ہے اوراب اس کی قسمت دوسری ٹیموں کے ہاتھوں میں ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

سری لنکا نے پاتھم نسنکا (52) اور کسل مینڈس (57) کی نصف سنچریوں کے بعد داسن شناکا (ناٹ آؤٹ 33) بھانوکا راجاپاکسے (ناٹ آؤٹ 25) کی بیش قیمتی اننگز کی بدولت ہندوستان کو ایشیا کپ 2022 کے سپر-4 میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دی۔ ہندوستان نے سری لنکا کو 20 اوورز میں 174 رنوں کا ہدف دیا تھا جو اس نے 19.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔

Published: undefined

سری لنکا کو آخری اووروں میں سات رنز درکار تھے۔ ارشدیپ سنگھ نے بہترین کوشش کرتے ہوئے پہلی چار گیندوں پر صرف پانچ رنز دیے، لیکن پانچویں گیند پر اوور تھرو کی وجہ سے سری لنکائی بلے بازوں نے دورن دوڑ کر جیت حاصل کی۔

Published: undefined

سپر-4 کے اپنے پہلے دونوں میچ ہارنے کے بعد روہت شرما کی ٹیم اب ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے دوسری ٹیموں کے میچوں کے نتائج پر منحصر کرےگی۔

Published: undefined

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے 13 رنز پر دو وکٹ گنوا دیے تھے، جس کے بعد روہت نے کپتانی اننگ کھیلتے ہوئے 41 گیندوں میں پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 72 رن بنائے۔ روہت نے سوریہ کمار یادو (34) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 97 رنز جوڑے، حالانکہ اس کے علاوہ ہندوستان کی جانب سے کوئی بڑی شراکت داری نہیں ہوئی۔

Published: undefined

کے ایل راہل نے اننگ کا آغاز کرتے ہوئے سات گیندوں میں چھ رن بنائے۔ گزشتہ میچ میں پاکستان کے خلاف 60 رنز بنانے والے وراٹ کوہلی اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے اور دلشان مدوشنکا کی گیند پربولڈ ہوگئے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا اور رشبھ پنت نے 17-17 رنز بنائے۔ ٹیم میں واپسی کرنے والے ، روی چندرن اشون نے آخرمیں سات گیندوں میں 15 رن بنا کر ٹیم کو 20 اوورز میں 173/8 رنز تک پہنچایا۔
سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے چار اوورز میں 24 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ چمکا کرونارتنے نے چار اوورز میں 27 رن دے کر دو وکٹ اپنے نام کیا۔ شناکا نے دو اوورز میں 26 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

سری لنکا کے سلامی بلے بازوں نے 174 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم کو دھماکہ خیز آغاز فراہم کیا اور نسانکا-مینڈس کی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 67 گیندوں میں 93 رنز جوڑے۔ نسانکا نے 37 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 52 رن بنائے جبکہ مینڈس نے 37 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57 رنوں کی اننگ کھیلی۔

Published: undefined

چرتھ اسلانکا ( صفر) اور دانشکا گناتلک (01) کا وکٹ جلدی گرنے کے بعد ہندوستان کی کچھ امیدیں زندہ ہوئیں لیکن بھانوکا راجا پاکسے نے کپتان داسن شاناکا کے ساتھ مل کر سری لنکا کو ہدف تک پہنچایا۔
راجا پاکسے نے 17 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 25 رن بنائے، جبکہ شاناکا نے 18 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 33 رنز بنائے۔

Published: undefined

سری لنکا کو آخری دو اووروں میں جب 21 رن درکار تھے تب کپتان روہت نے گیند بھونیشور کمار کے حوالے کی، حالانکہ یہ فیصلہ بھارت کے مفاد میں نہیں رہا اور سری لنکا نے اس اوور میں 14 رنز جوڑے۔ ارشدیپ سنگھ آخری اوور میں اپنی پوری کوشش کے باوجود سات رنز نہ بچا سکے اور سری لنکا نے ایک گیند پہلے ہی 174 رنوں کا ہدف حاصل کرلیا۔

Published: undefined

ہندوستان کے لیے یزویندر چہل نے چار اوورز میں 34 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، حالانکہ یہ بھارت کی جیت کے لیے کافی نہیں تھا۔ اس کے علاوہ واحد وکٹ اشون نے لیا، جبکہ دیگر گیند بازوں کی وکٹ لائن خالی رہی۔

Published: undefined

ایشیا کپ کے پہلے سپر 4 میچ میں ہندوستان کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ لگاتار دوسری شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم براہ راست ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کا موقع گنواچکی ہے اوراب اس کی قسمت دوسری ٹیموں کے ہاتھوں میں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس