کرکٹ

سڈنی میں میچ کے دوران سراج کے ساتھ پھر بد تمیزی ، ناظرین کو اسٹیڈئم سے کیا باہر

آسٹریلیا میں ہندوستانی ٹیم کو میچ کھیلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ، پہلے کل اسٹیڈئم میں موجود ناظرین نے سراج اور بمراہ کے خلاف بدتمیزی کی اور آ ج سراج کےساتھ دوبارہ بدتمیزی کی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

سڈنی میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آج ایک مرتبہ پھر اسٹیڈئم میں موجود ناظرین نے بد تمیزی کی اور یہ اس میچ میں دوسری مرتبہ ہوا ہے ۔ محمد سراج ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز ہیں اور وہ آج جب باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے اس وقت اسٹیڈئم میں ان کے پیچھے موجود کچھ ناظرین نے ان کے خلاف نسل پرستانہ بیان دئے اور بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نےگالی گلوچ بھی کی۔

Published: undefined

واضح رہے سراج نے جب امپائر سے اس کی شکایت کی تو انہوں نے ا س معاملہ کی اطلاع حفاظتی اہلکار کو دی اور میچ پندرہ منٹ تک رکا رہا ۔ حفاظتی اہلکار موقع پر گئے اور ان ناظرین کو اسٹیڈئم سے نکلنے کے لئے کہا ۔ واضح رہے یہ پورا ایک گروپ تھا جو پیچھے سے سراج پر نسل پرستانہ بیان دے کر ان کو ذہنی طور پر پریشان کر رہا تھا۔

Published: undefined

ہندوستانی کرکٹ انتظامیہ ناظرین کے اس رویہ سے بہت سخت ناراض ہے اور ٹیم کے کوچ روی شاستری نے سلامتی کے ذمہ داران افسران سے تفصیل سے بات چیت کی اور ٹیم کے کپتان نے بھی امپائروں سے اس کی شکایت کی۔

Published: undefined

حفاظتی اہلکار نے اس گروپ کو اسٹیڈئم سے باہر نکال دیا جس کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا گیا ۔ یہ واقعہ 85 ویں اوور میں پیش آیا اور بتایا جا رہا ہے کہ یہ ناظرین شراب کے نشہ میں تھے ۔ کل جسپریت بمراہ اور سراج کے خلاف ایسی ہی بدتمیزیکی تھی۔آسٹریلیا میں یہ چلن بہت پرانا ہے اور یہ میزبان ٹیموں پر دباؤ بنانے کا ایک طریقہ ہے۔ ہندوستانی ناظرین میں ان واقعات کو لے کر بے چینی بڑ ھ رہی ہےاور وہ چاہتے ہیں ہندوستانی ٹیم دورہ بیچ میں چھوڑ کر واپس آ جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined