کرکٹ

شیکھر، پانڈیا کا دھماکہ، ٹی۔20 سیریز ہندوستان کے نام

پانڈیا نے محض 22 گیندوں پر نابعد 42 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ پانڈیا کو پلیئر آف دی میچ کا خطاب ملا۔ شریس ایئر پانچ گیندوں میں ایک چوکے اور چھکے کی مدد سے 12 رن بنا کر نابعد رہے۔

تصویر ٹوئٹر @ShreyasIyer15
تصویر ٹوئٹر @ShreyasIyer15 

سڈنی: سلامی بلے باز شیکھر دھون (52) کی شاندار نصف سنچری اور ہاردک پانڈیا کی نابعد 42 رن کی طوفانی پاری کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی۔20 مقابلے میں اتوار کے روز چھ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی سبقت قائم کر لی۔ آسٹریلیا نے کپتان میتھیو ویڈ کے 58 اور اسٹیو اسمتھ کے 46 رنوں کی بدولت 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 194 رن کا مضبوط اسکور بنایا جبکہ ہندوستان نے 19.04 اوور میں چار وکٹ پر 195 رن بناکر مقابلہ جیت لیا۔ پانڈیا نے ہندوستان کے لیے فاتحانہ چھکا لگایا۔ قبل ازیں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آرون فنچ کو آرام دیئے جانے کے سبب اس میچ میں کپتانی سنبھالنے والے ویڈ نے 32 گیندوں پر 46 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔

Published: undefined

گلین میکسویل نے 13 گیندوں میں دو چھکے کی مدد سے 22 رن، موئیسِس ہینرِکس نے 18 گیندوں میں ایک چھکے کے ساتھ 26 رن اور مارکس اسٹوئینِس سے سات گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے نابعد 16 رنوں کی حصہ داری کی۔ ہندوستان کی جانب سے تیز گیندباز ٹی نٹراجن نے چار اوور میں محض 20 رن دے کر دو وکٹ حاصل کیے۔ ہندوستان نے اس جیت سے سڈنی میں مسلسل تین ون ڈے میں شکست کا سلسلہ توڑ دیا۔ ہندوستان نے اس دورے میں سڈنی میں پہلے دو ون ڈے گنوائے تھے اور 2018-19 کے آسٹریلیا دورے میں بھی سڈنی میں ون ڈے گنوایا تھا لیکن سڈنی مین دوسرے ٹی۔20 مقابلے میں ہدف بڑا ہونے کے باجود جیت حاصل کی۔ ہندوستان کی اس دورے میں یہ مسلسل تیسری جیت ہے۔ ہندوستان نے قبل ازیں کینبرا میں تیسرا ون ڈے اور پہلا ٹی۔20 میچ جیتا تھا۔

Published: undefined

مضبوط ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے 56 رن کی شاندار اور تیز شروعات کی۔ لوکیش راہل اور شیکھر دھون نے پاور پلے میں کافی تیز بلے بازی کی۔ راہل نے 22 گیندوں پر 30 رن میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ راہل کو انڈریو نے آؤٹ کیا۔ شیکھر نے پھر کپتان کوہلی کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 39 رن جوڑے۔ شیکھر اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد ایڈم زمپا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ شیکھر نے 36 گیندوں پر 52 رن میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ سنجو سیمسن نے 10 گیندوں پر 15 رن میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ وراٹ چوتھے بلے باز کے بطور 149 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ سیمسن کو مشیل سویپسن نے اور وراٹ کو نیڈیل سیمس نے آؤٹ کیا۔ ہاردک پانڈیا نے اس کے بعد محاذ سنبھالا اور آسٹریلیا پر کاؤنٹر اٹیک کیا۔ ہندوستان کو آخری اوور میں جیت کے لیے 14 رن چاہیے تھے اور پانڈیا نے چار گیندوں میں معاملہ نمٹا دیا۔ پانڈیا نے دوسری اوور کی چوتھی گیند پر چھکا مار کر میچ ختم کر دیا۔

Published: undefined

پانڈیا نے محض 22 گیندوں پر نابعد 42 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ پانڈیا کو پلیئر آف دی میچ کا خطاب ملا۔ شریس ایئر پانچ گیندوں میں ایک چوکے اور چھکے کی مدد سے 12 رن بنا کر نابعد رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈینیل سیمس، اینڈریو ٹائی، مشیل سویپسن اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ لیا۔ آسٹریالیائی ٹیم کو ویڈ نے اچھی شروعات دلائی اور شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 32 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے 58 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ ویڈ نے سلامی بلے باز ڈی آر سی شارٹ کے ساتھ مل کر پہلے وکٹ کے لیے 47 رن کی شراکت داری کی۔ حالانکہ نٹراجن نے شریس ایئر کے ہاتھوں کیچ کروا کر آر سی کی پاری ختم کر دی۔ آرسی نے نو گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے نو رن بنائے۔

Published: undefined

پہلا جھٹکا لگنے کے بعد اسمتھ نے ویڈ کے ساتھ مل کر پاری کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن وہ رن آؤٹ ہو گئے۔ ویڈ نے واشنگٹن سندر کی گیند پر ہندوستانی کپتان وراٹ کی جانب آسان کیچ دے دیا لیکن وراٹ دو کوششوں کے باوجود کیچ لینے سے چوک گئے۔ تب تک ویڈ سنگل لینے کے فراق میں کریز سے باہر نکلے آئے۔ وراٹ نے گیند سنبھال کر وکٹ کیپر لوکیش راہل کو تھرو کیا اور راہل نے ویڈ کو رن آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد کریز پر آل راؤنڈر گلین میکسویل اترے اور انہوں نے شانداری بلے بازی کی۔ شاردل ٹھاکر نے واشنگٹن سندر کے ہاتھوں کیچ کرواکر میکسویل کی پاری ختم کر دی۔ میکسویل نے 13 گیندوں میں دو چھکے کی مدد سے 22 رن بنائے۔ اسمتھ حالانکہ اپنی پاری کو آگے بڑھاتے رہے لیکن نصف سنچری پوری کرنے سے پہلے لیگ اسپنر یجویندر چہل نے ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں کیچ کرواکر انھیں پویلین بھیج دیا۔ اسمتھ نے 38 گیندوں میں 46 رن کی اپنی پاری میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔

Published: undefined

آسٹریلیا کی پاری میں موئیسس ہینرکس نے 18 گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے 26 رن بنائے جبکہ مارکس اسٹوینِس سات گیندوں میں ایک چھکے کی بدولت 16 اور ڈینیل سَیمس تین گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے آٹھ رن بنا کر نابعد رہے۔ ہندوستان کی جانب سے نٹراجن نے چار اوور میں 20 رن دے کر دو وکٹ، شاردل نے چار اوور میں 48 رن اور واشنگنٹن چار اوور میں 35 رن دے کر خالی ہاتھ رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو