کرکٹ

دوسرا ٹیسٹ: رہانے کی کپتانی والی سنچری، ہندوستان کو نمایاں برتری حاصل

جڈیہ 104 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ دونوں کے درمیان چھٹے وکٹ کے لئے 194 گیندوں میں 104 رنز کی ناٹ آؤٹ شراکت داری ہوچکی ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BCCI
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BCCI 

میلبورن: کپتان اجنکیا رہانے (104 ناٹ آؤٹ) کی ذمہ دار کپتانی والی سنچری اور ان کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ (40 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 104 رن کی ناٹ آؤٹ شراکت داری کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے باکسنگ ڈے ٹسٹ کے دوسے دن اتوار کو پانچ وکٹ پر 277 رن بناکر پہلی اننگز میں 82 رن کی اہم برتری حاصل کرلی۔

Published: undefined

رہانے نے اپنے کیریئر کی 12 ویں اور بطور کپتان پہلی سنچری اسکور کی۔ رہانے کا یہ بطور کپتان تیسرا ٹیسٹ ہے اور یہ سنچری ایسے وقت میں آئی ہے جب ہندوستان کو اس کی اشد ضرورت تھی۔ ہندوستان پہلا ٹیسٹ ہار گیا، ایڈیلیڈ میں ان کی دوسری اننگز ان کے کم ترین اسکور 36 تک سمٹ گئی اور باقاعدہ کپتان وراٹ کوہلی جنوری میں اپنے پہلے بچے کی ولادت کی وجہ سے وطن واپس ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

32 سالہ رہانے نے اس طرح کے مشکل حالات میں جنگجو کی طرح محاذ سنبھال کر سنچری والی اننگز کھیلی۔ رہانے نے پیٹ کمنس کو چار چوکے لگاکر اپنی سنچری مکمل کی۔ رہانے کے سنچری مکمل کرتے ہی پورے ہندوستانی کیمپ میں سبھی نے اپنی جگہ پر کھڑے ہوکر اپنے کپتان کا اس شاندار اننگز پرتالیاں بجاتے ہوئے خیرمقدم کیا۔

Published: undefined

اگرچہ رہانے کو اپنی سنچری میں دو زندگیاں بھی ملیں، لیکن انہیں چھوڑ دیا گیا تو اس سنچری کو غیر ملکی سرزمین پر ہندوستان کی بہترین سنچریوں میں شمار کیا جائے گا۔ رہانے اسٹمپ تک 200 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 104 رن میں 12 شاندار چوکے لگا چکے ہیں۔ جڈیہ 104 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ دونوں کے درمیان چھٹے وکٹ کے لئے 194 گیندوں میں 104 رنز کی ناٹ آؤٹ شراکت داری ہوچکی ہے۔

Published: undefined

ہندوستان کی پہلی اننگز میں نوجوان اوپنر شبھمن گل نے 45، چیتشور پجارا نے 17، ہنوما وہاری نے 21 اور وکٹ کیپر رشبھ پنت نے 29 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مشل اسٹارک اور پیٹ کمنس نے دو، دو اور ناتھن لیون نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

Published: undefined

رہانے کو ان کی اننگز میں دو زندگیاں ملیں جن کا افسوس آسٹریلیا کو رہے گا۔ دونوں دفعہ بدقسمت بالر مشل اسٹارک تھے۔ اسٹیون اسمتھ نے رہانے کا پہلی بار سلپ پر کیچ چھوڑا، تب ان کا اسکور 73 رن تھا۔ دوسری بار ان کا کیچ 104 رنز کے اسکور پر ٹریوس ہیڈ نے چھوڑ دیا۔ ہیڈ نے گیند کو پکڑ لی تھی لیکن ہاتھ زمین سے ٹکراتے ہی گیند ہاتھوں سے نکل گئی۔ اس زندگی ملنے کے فوراً بعد ہی، بارش ہوگئی اور دوسرے دن کا کھیل بھی ختم ہوگیا۔

Published: undefined

رہانے کی اننگز مکمل طور پر بے داغ رہی اور انہوں نے وراٹ کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔ رہانے نے ہندوستان کے تین وکٹ محض 64 رن پر گرجانے کے بعد ہنوما کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 52 رنز، پانچویں وکٹ کے لئے 57 رنز اور جڈیجہ کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 104 رن کی ناٹ آؤٹ شراکت داری کی۔

Published: undefined

رہانے نے ایک سرے سے ہندوستانی اننگز کو مضبوطی سے سنبھالے رکھا اور اپنے ساتھی کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ رہانے نے 50 رن 111 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مد سے اور 100 رن 195 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے پورے کیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined