کرکٹ

دوسرا ٹی-20: سری لنکا نے ہندوستان کو 4 وکٹ سے شکست دی، سیریز 1-1 سے برابر

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 5 وکٹ کے نقصان پر 132 رن بنائے، سری لنکا نے میچ 4 وکٹ سے جیت لیا۔ 3 میچوں کی سیریز میں اب دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابری پر ہیں

ٹیم انڈیا
ٹیم انڈیا 

کولمبو: ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی 20 مچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے ٹیم انڈیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پہلا میچ ہندوستان سے جیتا تھا، اس طرح سے سیریز اب 1-1 سے برابر ہو گئی ہے اور تیسرا اور آخری میچ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ کولمبو میں کھیلا گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ نظر آیا، تاہم آخری 5 اووروں میں سری لنکا نے کھیل کا رخ تبدیل کر دیا۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 132-5 کا اسکور بنایا تھا، جس کے جواب میں سری لنکا نے 19.4 اووروں میں 6 وکٹ کے نقصان پر ہدف کو حاصل کر لیا۔

Published: undefined

سری لنکا نے ٹاس جیتا اور ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اور کورونا سے متاثر ہندوستانی ٹیم کی کمزور بلے بازی کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان کو 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 132 رن کے معمولی اسکور پر روک دیا۔ خیال رہے کہ ٹیم انڈیا کے 8 کھلاڑیوں کو کورونا متاثرہ کرونال پانڈیا کے رابطے میں آنے کے بعد آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور بی سی سی آئی نے 5 نئے گیندبازوں کو ٹیم میں شامل کیا تھا لیکن نئے کھلاڑی موقع کا پورا فائدہ نہیں اٹھا پائے۔ یہ میچ منگل کے روز کھیلا جانا تھا لیکن کرونال پانڈیا کے کورونا متاثر پائے جانے کے بعد اسے بدھ تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

کپتان شیکھر دھون نے 42 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 40 رنوں سب سے زیادہ تعاون کیا۔ اس کے علاوہ، رتوراج گائکواڑ نے 18 گیندوں پر 21، دیودت پڈیکل نے 23 گیندوں پر 29 رن بنائے۔ سنجو سیمسن 7 اور نتیش رانا 9 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھونیشور کمار نے ناٹ آؤٹ 13 رن بنا کر ٹیم کو 132 تک پہنچایا۔

Published: undefined

ہندوستان نے 12 اوور میں 81 رن بنا لیے تھے لیکن اس کے بعد اگلے 8 اوور میں ٹیم انڈیا نے محض 51 رن جوڑے اور 4 وکٹ گنوا دئے۔ سری لنکا کی طرف سے اکیلا دھننجے نے 4 اوور میں 29 رن دے کر سب سے زیادہ 2 وکٹ حاصل کیے۔ جبکہ وانندو ہسارنگ، دُشمنت چمیرا، کپتان داسُن شناکا کو ایک ایک وکٹ ملا۔

سری لنکا کی طرف سے اویسکا فرنانڈو نے 11، مینوڈ بھانوکا نے 36، سدیرا سمروکرما نے 8، کمپان داسُن شناکا نے 3، ننجے ڈی سلوا نے 40 (ناٹ آؤٹ)، ونندو ہسارنگ نے 15، رمیش مینڈس نے 2، چمیکا کرونارتنے نے 12 (ناٹ آؤٹ) رنوں کا تعاون کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined