کرکٹ

برسبین ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر، پانی سے بھرا گابا کا میدان

ہندوستان اور آسٹریلیا کے تیسرے ٹیسٹ میں بارش نے خلل ڈالا، صرف 13.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوا۔ آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 28 رنز بنائے۔ اگلے دنوں میں 98 اوورز کے کھیل کی توقع ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے برسبین کے گابا میدان میں شروع ہوا، مگر بارش نے پہلے دن کا کھیل متاثر کر دیا۔ صرف 13.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوا جس میں آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 28 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ 19 اور ناتھن میک سوینی 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

Published: undefined

ہندوستانی گیند باز جسپریت بمراہ، محمد سراج اور آکاش دیپ نے نئی گیند سے اچھی گیند بازی کی، مگر وکٹ لینے میں ناکام رہے۔ پہلے سیشن کے دوران بارش نے کھیل میں خلل ڈالا۔ چند منٹ بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا مگر دوسری بار بارش رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی، جس کے باعث میدان مکمل طور پر گیلا ہو گیا۔

آخر کار دوسرے سیشن کو منسوخ کر دیا گیا اور صورتحال بہتر نہ ہونے پر دن کے کھیل کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ پہلا دن بارش کی نذر ہونے کے باعث باقی دنوں میں 90 کی بجائے 98-98 اوورز کا کھیل ہوگا تاکہ ‏ذائع ہوئے وقت کی تلافی کی جا سکے۔

Published: undefined

اگر تیسرے ٹیسٹ کا نتیجہ نہ نکلا تو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔ ڈرا کی صورت میں دونوں ٹیموں کو چار چار پوائنٹس ملیں گے اور بھارت کو فائنل تک پہنچنے کے لیے سیریز کے باقی تمام میچ جیتنے ہوں گے۔

یاد رہے کہ برسبین میں میچ سے پہلے بھی بارش ہو رہی تھی، جس کی وجہ سے آسٹریلیا نے ممکنہ گیند کی موومنٹ کے پیش نظر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن 13.2 اوورز کے کھیل کے بعد بھی ہندوستانی گیند باز مطلوبہ لینتھ پر قابو نہیں رکھ سکے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined