کرکٹ

ہند پاک مقابلہ کے ٹکٹ کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی!

کرکٹ کے ان دو روایتی حریفوں کے دو طرفہ کرکٹ تعلقات گزشتہ کئی سالوں منقطع ہیں اور ان کے درمیان آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں ہی مقابلہ ہو پاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میچ کو دیکھنے کا جنون حدیں پار کر جاتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پر ہونے والے آئی سی سی عالمی کپ مقابلہ کی قیمت 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہندستان اور پاکستان کے درمیان اتوار کو مانچسٹر میں عالمی کپ کا مقابلہ ہونے جا رہا ہے اور اس میچ کو اس عالمی کپ کے مهامقابلہ پہلے ہی قرار دیا جا چکا ہے۔ دنیا بھر میں پھیلے کرکٹ شائقین کو اس مقابلے کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے اور اس میچ کے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت کئے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

سال 2013 کے بعد ہندوستان اور پاکستان کی ٹیم خراب تعلقات کی وجہ سے صرف آئی سی سی اور ایشیائی کرکٹ کونسل کی طرف سے منقعدہ ٹورنامنٹوں میں ہی مقابلہ کر پاتی ہین۔ برطانیہ میں لاکھوں کی تعداد میں ہندوستانی اور پاکستانی نژاد لوگ رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس ’عظیم مقابلہ‘ کے لئے ٹکٹوں کی قیمت آسمان چھو رہی ہے۔ 20 ہزار صلاحیت والے اولڈ ٹریفرڈ میدان میں ہونے والے اس میش کے ٹکٹ سنڈو کھلنے کے کچھ ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئے لیکن جن لوگوں نے اس وقت ٹکٹ خریدا تھا اب وہ انہیں بیچ کر بھاری منافع کما رہے ہیں۔

Published: undefined

کرکٹ کے ان دو روایتی حریف ممالک کے درمیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات گزشتہ کئی سالوں منقطع ہیں اور ان کے درمیان آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں ہی مقابلہ ہو پاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس میچ کو دیکھنے کا جنون حدیں پار کر جاتا ہے۔

ہندستان اور پاکستان کے درمیان 2015 کے عالمی کپ میں آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے مقابلے کو دنیا بھر میں 50 کروڑ لوگوں نے دیکھا تھا۔ نہ صرف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں بلکہ شائقین میں بھی اس میچ کو لے کر جیسےبخار چڑھ جاتا ہے۔ ہندستان اور پاکستان میں تو دونوں کے درمیان میچ کے دوران سڑکوں پر جیسے سناٹا پھیل جاتا ہے۔

Published: undefined

دونوں کے درمیان آخری بار 2017 کی آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں مقابلہ ہوا تھا جس میں پاکستان نے ہندستان کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اگرچہ گروپ میچ میں ہندستان نے پاکستان کو بری طرح شکست دی تھی۔ عالمی کپ کو دیکھا جائے تو ہندستان نے ہمیشہ پاکستان پر کامیابی حاصل کی ہے۔ 1975, 1979, 1983اور 1987 کے عالمی کپ تک دونوں کے درمیان ٹورنامنٹ میں کوئی بھی مقابلہ نہیں ہوا تھا اور پہلی بار عالمی کپ میں دونوں ٹیمیں 1992 میں آمنے سامنے ہوئیں جہاں ہندستان نے 43 رنز سے جیت درج کی۔

Published: undefined

ہندستان نے 1996 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو بنگلور میں 39 رنز سے، 1999 میں مانچسٹر میں 47 رنز سے اور 2003 میں سینچورین میں چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔ 2007 کے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہوا تھا اور دونوں ہی ٹیمیں گروپ مرحلے میں باہر ہو گئی تھیں۔

Published: undefined

ہندستان اور پاکستان کا 2011 کے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں موہالی میں مقابلہ ہوا جس میں ہندستان 29 رنز سے جیت گیا۔ ہندستان نے 2015 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو ایڈیلیڈ میں 76 رنز سے شکست دی۔ ہندستان نے عالمی کپ میں پاکستان سے اپنے تمام چھ مقابلے جیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان عالمی کپ میں اتوار کو ساتواں مقابلہ ہوگا اور اس مقابلے کے دوران دونوں ٹیموں کی دھڑکنیں بڑھی رہیں گی۔

Published: undefined

ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے کھیل رہے کھلاڑیوں کے لئے یہ دباؤ والا میچ ہو سکتا ہے لیکن طویل عرصے سے کھیل رہے کھلاڑی اس کا دباؤ نہیں لیتے ہیں اور اسے ایک عام میچ کی طرح لے کر میدان میں اترتے ہیں۔ ہندستان اور پاکستان کی کرکٹ دشمنی آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سے بھی بڑی مانی جاتی ہے اور دونوں ٹیموں کے پرستار اس مقابلے میں اپنی ٹیم کی شکست کو برداشت نہیں کر پاتے ہیں۔ ہندستانی کپتان وراٹ بے شک اس میچ کو عام میچ کہیں لیکن وہ بھی جانتے ہیں کہ اس میچ کی کشیدگی کتنی بڑی ہوتی ہے۔

Published: undefined

ہندستان کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کی موت کے بعد ملک بھر میں یہ مطالبہ اٹھا تھا کہ ٹیم انڈیا کو پاکستان کے ساتھ عالمی کپ مقابلہ نہیں کھیلنا چاہیے۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا نظم دیکھ رہی منتظمین کی کمیٹی نے اس کا فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا تھا۔

Published: undefined

سابق ہندستانی کرکٹر اور اب حکمراں پارٹی کے ایم پی بنے گوتم گمبھیر نے تو اس میچ کو نہیں کھیلنے کی بات کہی تھی جبکہ سچن تندولکر نے کہا تھا کہ انہیں اس طرح کے دو پوائنٹس گنوانا منظور نہیں ہے اور ہندستان کو کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو ہرانا چاہئے۔
دونوں ٹیموں کا مقابلہ ابھی 48 گھنٹے دور رہ گیا ہے اور اسے لے کر ماحول تیزی سے گرم ہونے لگا ہے۔ اتوار کو یہ میچ شروع ہوتے ہی ایک بار پھر دونوں ممالک کی سڑکوں پر سناٹا قائم ہو جائے گا اور ہار جیت کو لے کر قیاس لگائے جانے لگیں گے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined