دہرادون: ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت جمعہ کو دہلی سے روڑکی اپنے گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ وہ دہرادون کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جمعہ کو ان کے چہرے کی پلاسٹک سرجری ہوئی ہے۔ پنت کو ماتھے، دائیں کلائی، دائیں گھٹنے، ٹخنے اور انگوٹھے پر چوٹیں آئیں۔ ان کے دائیں گھٹنے میں لگامینٹ پھٹ گیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کا کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) پنت کے علاج میں کوئی لاپرواہی نہیں کرنا چاہتا ہے۔ انہیں دہرادون سے ممبئی منتقل کیا جا سکتا ہے، تاکہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ان کے لگامینٹ کا علاج ہو سکے۔ یہی نہیں، ضرورت پڑنے پر بی سی سی آئی انہیں علاج کے لیے بیرون ملک بھی بھیج سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم دہرادون کے لیے روانہ ہوگئی ہے، وہ میکس اسپتال کے ڈاکٹروں سے بات کرے گی۔ ڈی ڈی سی اے اسے ممبئی منتقل کرنے کے لیے ڈاکٹروں سے مشورہ کرے گا۔
Published: undefined
کرکٹر رشبھ پنت کو دہرادون سے دہلی یا ممبئی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پنت کے گھر والے دہلی میں علاج کرانا چاہتے ہیں۔ تاہم اب بی سی سی آئی اس ساری پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بی سی سی آئی پنت کی انجری کے حوالے سے کسی قسم کی لاپرواہی نہیں کرنا چاہتا۔ بورڈ اپنے اسٹار کھلاڑی کی جلد بازیابی کے لیے ایکشن میں آگیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر انہیں بیرون ملک بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، بی سی سی آئی نے میکس اسپتال سے کہا ہے کہ پنت کے لگامینٹ کی پوری ذمہ داری اب بورڈ کی میڈیکل ٹیم کی ہوگی۔
Published: undefined
رشبھ پنت طویل عرصے تک کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔ انہیں لگامینٹ کی چوٹ سے ٹھیک ہونے میں تقریباً نو سے دس ماہ لگ سکتے ہیں۔ لگامینٹ فائبرس کا ایک ایسا گروپ ہے، جو دو ہڈیوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔ جب اس میں کوئی چوٹ لگ جائے تو زخم بھرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ طویل عرصے تک کرکٹ سے باہر رہ سکتے ہیں۔
Published: undefined
جمعہ کی رات دیر گئے اسپتال کی طرف سے جاری کردہ ہیلتھ اپ ڈیٹ میں کہا گیا کہ ان کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی ایم آر آئی رپورٹس نارمل آئی ہیں۔ ان کے چہرے کی پلاسٹک سرجری ہوئی ہے۔ پنت کے گھٹنے اور ٹخنے کا ایم آر آئی درد اور سوجن کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ یہ دونوں ٹیسٹ ہفتہ کو ہوں گے۔ بلیٹن میں بتایا گیا- 'ابتدائی طور پر ان کے دائیں ہاتھ اور ٹانگ کے اگلے حصے پر چوٹ کے بہت سے نشانات تھے۔ ماتھے اور ان کی پیٹھ پر زخم کے کئی نشانات تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined