کرکٹ

عالمی کپ: ہند-پاک مقابلہ پر پاکستان کا اشتہار، ماڈل کو بنایا ابھینندن!

عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے مقابلہ سے قبل ایک پاکستانی چینل نے ایک مذاحیہ ویڈیو بنائی ہے جس میں ایک ماڈل ونگ کمانڈر ابھینندن کا بھیس بنا کر ان کی نقل کرتا نظر آ رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پلوامہ میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کے بعد ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے پاکستان کے بالاکوٹ میں ایئر اسٹرائیک کی گئی۔ اس کے بعد جب پاکستانی طیاروں نے ہندوستانی حدود کو عبور کیا تو ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان نے پاکستانی طیاروں کو کھدیڑا اس دوران وہ سرحد کے پار چلے گئے۔ اب انگلینڈ میں چل رہے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کو پروموٹ کرنے کے لئے پاکستان نے ایک اشتہار بنایا ہے جس میں ابھینندن کے بے باک انداز کو کاپی کیا گیا ہے۔

Published: 11 Jun 2019, 9:10 PM IST

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 16 جون کو آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں ہونے والے مقابلہ کے حوالہ سے بنایا گیا پاکستانی اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ اس اشتہار میں ابھینندن ورتھمان کی طرح نظر آنے والا ایک پاکستانی ماڈل ان کی نقل کرتا نظر آ رہا ہے۔ ابھینند ورتھمان کو پاکستان میں جنگی قیدی بنائے جانے کے بعد پاکستانی فوج کی طرف سے ابھینندن سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابوں کو اس اشتہار میں عالمی کپ سے جوڑ کر ایک مذاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

Published: 11 Jun 2019, 9:10 PM IST

اشتہار میں پاکستانی ماڈل کو بالکل ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کا لُک دیا گیا ہے اور اس نے ابھینندن جیسی مونچھیں بھی لگا رکھی ہیں۔ وہ ان کی طرح کپ میں چائے بھی پی رہا ہے۔ ویڈیو میں ابھینندن کے ہم شکل اس ماڈل سے 16 جون کو ہونے والے ہندوتان-پاکستان کے میچ کے حوالہ سے سوال پوچھے جا رہے ہیں۔

Published: 11 Jun 2019, 9:10 PM IST

یہ پوچھے جانے پر کہ ہندوستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون اور پاکستان کے خلاف ٹیم انڈیا کی گیم اسٹریٹجی کیا ہوگی۔ اس پر ماڈل کہہ رہا ہے، ’آئی ایم سوری، آئی ایم ناٹ سپوسزڈ ٹو ٹیل یو دِس۔‘

Published: 11 Jun 2019, 9:10 PM IST

اشتہار کے آخر میں چائے کے بارے میں پوچھے جانے پر ماڈل ’ٹی اِز فنٹیسٹک، تھینک یو‘ کہہ کر اور کپ لے کر نکلتا ہے، تو پیچھے سے آواز آتی ہے کہ ’رکو کپ کہاں لے کر جا رہے ہو۔‘ اس کے بعد اشتہار کے اختتام پر ہندوستان اور پاکستان کے میچ کی تاریخ اور ٹائم فلیش ہونے لگتے ہیں۔

Published: 11 Jun 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Jun 2019, 9:10 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو