کرکٹ

عمران خان نے اظہر علی کوکپتانی سے برطرف کرنے کی ہدایت دی

اس میچ کی شکست سیریز کیلئے فیصلہ کن ثابت ہوئی اور پھر پاکستان 10 سال بعد انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دوچار ہوا ۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ڈان 
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ڈان  

پاکستان کے وزیراعظم اور سابق کپتان عمران خان نے دورہ انگلینڈ کے دوران مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو برطرف کرنے کی ہدایت کر دی ہے ،جہاں پاکستان مضبوط پوزیشن میں ہونے کے باوجود میچ ہار گیا تھا۔

Published: undefined

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اظہر علی کی کپتانی ناقص رہی، انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کیلئے دیگر نام زیر غور لائے جائیں گے۔

Published: undefined

اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے جلد اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران 3 ٹیسٹ میچوں میں سے صرف ایک میچ نتیجہ خیز ثابت ہوا تھا۔ مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان فتح کی پوزیشن میں تھا، تاہم ناقص کپتانی اور گیند بازی کی وجہ سے انگلینڈ کے نچلے نمبرز کے بلے باز مشکل ہدف حاصل کر کے پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ اس میچ کی شکست سیریز کیلئے فیصلہ کن ثابت ہوئی اور پھر پاکستان 10 سال بعد انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دوچار ہوا ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined