کرکٹ

سری لنکا اور پاکستان میں سے کون کھیلے گا ہندوستان سے فائنل میں، آج طے ہو جائے گا

ایشیا کپ کے سپر 4 کے فائنل کے لیے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آ ج مدمقابل ہوں گی۔ میچ جیتنے والی ٹیم 17 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایشیا کپ میں سپر 4 کا پانچواں میچ آج یعنی  14 ستمبر کو سری  لنکا اور پاکستان کے درمیان  کولومبو کے کے آر  پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہوگا۔ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنائے گی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ سپر 4 میں اب تک سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں 2 میں سے 1-1 سے جیت چکی ہیں۔

Published: undefined

اب تک صرف ٹیم انڈیا ہی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا سکی ہے۔ دوسرے فائنلسٹ کا فیصلہ آج ہو گا۔ یہ سپر 4 میچ سری لنکا اور پاکستان دونوں کے لیے 'کرو یا مرو' والا ہوگا۔ بھارت نے سپر 4 میں پاکستان اور سری لنکا دونوں کو شکست دی ہے۔ سپر 4 میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے فتح درج کرائی ہے۔ ایسے میں آج دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔

Published: undefined

سری لنکا کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ پاکستان کی جانب سے میچ سے قبل ہی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم میں 5 تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ درحقیقت بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ٹیم نے فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حارث رؤف کو کھو دیا تھا جس کی وجہ سے نسیم شاہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ زمان خان نے لے لی ہے۔

Published: undefined

زمان خان سری لنکا کے خلاف میچ میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کریں گے۔ اب تک انہوں نے پاکستان کے لیے صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا ہے۔ اس کے علاوہ حارث رؤف کی جگہ وسیم جونیئر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ بلے باز فخر زمان، سلمان علی آغا اور آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی ٹیم میں نہیں ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined