کرکٹ

نتیش اور سندر کی جوڑی نے ٹیم انڈیا کا اسکور 300 کے پار پہنچایا، بارش نے میچ میں ڈالا خلل

تیسرے دن ٹیم انڈیا نے بارش کی وجہ سے میچ رکنے تک 7 وکٹ کے نقصان پر 326 رن بنا لیے ہیں۔ نتیش ریڈی 85 اور واشنگٹن سندر 40 رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش ریڈی نصف سنچری بنانے کے بعد، ویڈیو گریب</p></div>

نتیش ریڈی نصف سنچری بنانے کے بعد، ویڈیو گریب

 

بارڈر-گواسکر ٹرافی کے تحت کھلیی جا رہی سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے دن ٹیم انڈیا نے بارش کی وجہ سے میچ میں خلل پڑنے تک 7 وکٹ کے نقصان پر 326 رن بنا لیے ہیں۔ اس طرح ٹیم انڈیا نے فالو آن بچا لیا ہے۔ کھیل رکنے تک نتیش ریڈی 85 رن بناکر اور واشنگٹن سندر 40 رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ نتیش ریڈی نے آسٹریلیا میں اپنی شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری بنانے کے بعد پشپا انداز میں جشن مناکر شائقین کو خوب لطف اندوز کیا۔

Published: undefined

اس سے قبل تیسرے دن کے کھیل کی شروعات میں رویندر جڈیجہ اور رشبھ پنت نے اچھی شروعات کی تھی اور اس دوران دونوں بلے بازوں نے گیند کو بہتر طریقے سے کھیلتے ہوئے کئی خوبصورت شاٹس بھی لگائے۔ لیکن جب ایسا لگ رہا تھا کہ پارٹنرشپ جم گئی ہے، تبھی رشبھ پنت 28 رن بنا کر غیر ذمہ دارانہ شاٹ لگا کر اسکاٹ بولینڈ کی گیند پر ناتھن لائن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پھر کچھ دیر بعد ہی جڈیجہ بھی 17 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ جڈیجہ کو لائن نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔

Published: undefined

پنت اور جڈیجہ کے آؤٹ ہو جانے کے بعد ٹیم انڈیا مشکلوں میں پھنس گئی تھی کیونکہ اس کے 221 رن پر ہی 7 وکٹ گر گئے تھے اور آسٹریلیا کے اسکور سے ٹیم ابھی بھی 253 رن پیچھے تھی۔ لیکن یہاں سے نتیش ریڈی اور واشنگٹن سندر نے زبردست مزاحمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو نہ صرف بحران سے نکالا اور فالوآن بچایا بلکہ آسٹریلیا کی سبقت کو کافی کم کر دیا۔ نتیش اور سندر شاندار بلے بازی کر ہی رہے تھے کہ بارش نے میچ میں خلل ڈالا جس کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا۔ بارش کی وجہ سے میچ رکنے کے وقت ٹیم انڈیا نے 7 وکٹ کے نقصان پر 326 رن بنا لیے تھے۔ نتیش ریڈی 8 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 85 اور واشنگٹن سندر واحد چوکے کی مدد سے 40 رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔ دونوں بلے باز آٹھویں وکٹ کے لیے ابھی تک بغیر آؤٹ ہوئے 105 رن جوڑ چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined