کرکٹ

نہیں ہو سکا کوئی کرشمہ! نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں، پاکستان آؤٹ

سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف ہر حال میں بلے بازی کرنی تھی اور اس کے بعد میچ کو کم از کم 311 رن کے فرق سے جیتنا تھا لیکن وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

عالمی کپ میں پاکستان کا سفر ختم ہو گیا ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اتنے رن بنانے تھے کہ وہ اسے 311 رنوں کے فرق سے شکست دے سکے لیکن یہ ممکن نہیں ہو سکا۔

پاکستان کے ساتھ المیہ یہ ہے کہ پہلے تو انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں خراب شروعات کی۔ اس کے بعد اسے اپنی ٹیم کی کارکردگی کے بجائے دوسری ٹیموں کی کارکردگی پر انحصار کرنا پڑا اور بعد میں جب بنگلہ دیش کے خلاف ان کا میچ آیا تو انہیں سیمی فائنل میں رسائی کے لئے ناممکن کی حد تک مشکل ہدف کو عبور کرنا تھا۔

Published: 05 Jul 2019, 9:10 PM IST

پاکستان نے سیمی فائنل میں جانے کی آس میں پہلے انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی جیت کے لئے دعائیں کیں اس کے بعد انگلینڈ کے اگلے مقابلہ میں نیوزی لینڈ کی جیت کی دعائیں کیں لیکن انگلینڈ نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے خلاف جیت درج کی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ پوائنٹ ٹیبل میں چوتھے مقام پر آ گئی اور پاکستان کے کاندھو پر اگلا میچ ہر حال میں جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنا رن ریٹ بھی نیوزی لینڈ سے بہتر کرنے کا چیلنج آ گیا۔

Published: 05 Jul 2019, 9:10 PM IST

بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پاکستان کو سب سے پہلے تو ٹاس جیتنا تھا۔ اگر بنگلہ دیش ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کر لیتی تو کسی گیند کے پھینکے بغیر ہی وہ پاکستان کو سیمی فائنل کی ریس سے باہر کر دیتی۔ پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے خوش قسمتی سے ٹاس تو جیت لیا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ بھی کر لیا لیکن اب پاکستانی ٹیم اس کے سامنے چیلنج تھا کہ وہ پہلے پہاڑ جیسا اسکور (400-450 رن) کھڑا کرے اور پھر بنگلہ دیش کو کم از کم 311 رن کے فرق سے ہرائے۔

Published: 05 Jul 2019, 9:10 PM IST

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف مقررہ 50 اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر 315 رن بنائے۔ پاکستان کی طرف سے امام الحق نے سنچری اسکور کی اور 100 رن پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ بابر اعظم نے 96 رنوں کا تعاون کیا اور اپنی سنچری سے محض چار رن سے چوک گئے۔ اس کے علاوہ عماد وسیم نے 43 جبکہ محمد حفیظ نے 27 رن بنائے۔

Published: 05 Jul 2019, 9:10 PM IST

عام طور پر 315 رنوں کا اسکور کافی بہتر مانا جاتا ہے لیکن پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے نظریہ سے یہ اسکور کچھ بھی نہیں تھا۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے بنگلہ دیش کو 7 رن یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا تھا جو قطعی ناممکن تھا۔

Published: 05 Jul 2019, 9:10 PM IST

رن ریٹ کے مقابلہ میں نیوزی لینڈ نے بازی مار لی اور وہ عالمی کپ 2019 کے سیمی فائل میں رسائی حاصل کر لی۔ حالانکہ نیوزی لینڈ کا مقابلہ اب کس سے ہوگا یہ تاحال طے نہیں ہے کیوں کہ اگر ہندوستان کل سری لنکا کے خلاف جیت جاتی ہے اور آسٹریلیا اپنا میچ ہار جاتی ہے تو ٹیم انڈیا سر فہرست آ جائے گی اور اس کا مقابلہ چوتھے مقام والی ٹیم نیوزی لینڈ سے ہوگا جبکہ دوسرے مقام والی آسٹریلیا کو تیسرے مقام والی انگلینڈ سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر آسٹریلا سر فہرست رہے گی اور اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے جبکہ دوسرے مقام والی ٹیم انڈیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

Published: 05 Jul 2019, 9:10 PM IST

پاکستان کی بات کریں تو اس عالمی کپ میں اس کا سفر کچھ خاص نہیں رہا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے ہی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹ سے ہرایا۔ حالانکہ اگلے میچ میں پاکستان نے واپسی کی اور انگلینڈ کو 14 رنوں سے شکست دی۔ اس کے بعد تیسرے میچ میں بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہو پایا اور پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ حاصل ہوا۔ چوتھے لیگ مقابلہ میں پاکستان کا سامنا آسٹریلیا سے ہوا اور کنگارو ٹیم نے اسے 41 رن سے ہرا دیا۔ پانچویں مقابلہ میں پاکستان کو ہندوستان کے ہاتھوں 89 رنون کی شکست برداشت کرنی پڑی اور چھٹے مقابلہ میں اس نے جنوبی افریقہ کو 49 رنوں سے ہرایا۔ اس کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے اور افغانستان کو 3 وکٹ سے شکست دی۔

Published: 05 Jul 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Jul 2019, 9:10 PM IST