کرکٹ

’ڈبلیو ٹی سی 27-2025‘ کے لیے نئے اصول طے، کھلیں جائیں گے 71 ٹیسٹ میچ

ٹاس ہونے سے قبل دونوں ٹیمیں میچ ریفری کو 5 کنکشن سبسٹیٹیوٹ کے نام بتائیں گے۔ ان میں ایک وکٹ کیپر، ایک بلے باز، ایک تیز گیندباز، ایک اسپنر اور ایک آل راؤنڈر شامل ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ، تصویر آئی اے این ایس

 

17 جون، یعنی کل سے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 27-2025 کی شروعات ہو جائے گی۔ اس چمپئن شپ کا پہلا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان گالے کے میدان میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا پہنچی ہے۔ یہ میچ کئی معنوں میں اہمیت کا حامل ہے۔ سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز کا یہ آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔ اس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ علاوہ ازیں اسی ٹیسٹ میچ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک نیا اصول نافذ کرنے جا رہی ہے، جس سے ٹیموں کی منمانی رک جائے گی۔ ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں تفریح زیادہ بڑھ جائے گی۔

Published: undefined

سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان 17 جون سے گالے کے میدان میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ سے کنکشن سبسٹیٹیوٹ اصول نافذ ہو جائے گا۔ اس کے تحت ٹاس ہونے سے ٹیمیں میچ ریفری کو 5 کنکشن سبسٹیٹیوٹ کے نام بتائیں گے۔ ان میں ایک وکٹ کیپر، ایک بلے باز، ایک تیز گیندباز، ایک اسپنر اور ایک آل راؤنڈر شامل ہوگا۔ میچ کے دوران اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہو جاتا ہے تو ان 5 کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کھلاڑی کو کھیلنے کی اجازت میچ ریفری کے ذریعہ ملے گی۔ اس اصول سے ٹیموں کی منمانی بند ہو جائے گی، جو سبسٹیٹیوٹ کے تحت کسی بھی کھلاڑی کو میدان کے اندر بلا لیتے تھے۔ اس اصول سے ڈبلیو ٹی سی کے نئے سیزن میں تفریح بڑھ جائے گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی نے 16 جون کو ڈبلیو ٹی سی 27-2025 کے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا۔ اس کے تحت 9 ٹیموں کے درمیان 2 سالوں تک مجموعی طور پر 71 میچ کھیلے جائیں گے۔ اس ڈبلیو ٹی سی سیزن میں آسٹریلیائی ٹیم سب سے زیادہ 22 میچ کھیلے گی، جبکہ انگلینڈ ٹیم کو 21 میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ ہندوستانی ٹیم 18 میچ کھیلے گی اور یہ مہم 20 جون سے شروع ہوگی جب ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined