کرکٹ

نئے کھلاڑیوں کو خود کو ثابت کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت دینا ہوگا: روہت شرما

روہت شرما نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو خود کو زیادہ سے زیادہ وقت دینا ہوگا تاکہ وہ خود کو ثابت کرسکیں

روہت شرما، تصویر یو این آئی
روہت شرما، تصویر یو این آئی 

کولکاتہ: 2022 کے ٹی- 20 ورلڈ کپ میں اب صرف 11 ماہ باقی رہ گئے ہیں، جس پر ہندوستانی ٹی-20 کپتان روہت شرما کی نظریں ہیں نیوزی لینڈ کے خلاف 3-0 سے کلین سویپ سیریز جیتنے کے بعد روہت شرما نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو خود کو زیادہ سے زیادہ وقت دینا ہوگا تاکہ وہ خود کو ثابت کرسکیں، روہت نے میچ کے بعد کہا کہ "جب آپ دو طرفہ سیریز کھیل رہے ہوتے ہیں تو آپ کو کچھ چیزوں کو ذہن میں رکھنا ہوگا اور ہم بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔ سب سے پہلے ہم چاہتے ہیں کہ ایک ایسا متحرک ماحول بنائیں جس میں نوجوان کھلاڑی خود کو محفوظ محسوس کریں اور بے خوف ہو کر کھیلیں۔

Published: undefined

کپتان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ٹیم میٹنگ میں ہی ہم نے اس بات پر زور دیا تھا اور واضح کر دیا تھا کہ جب آپ ٹیم کے لئے کارکردگی دکھاتے ہیں تو کوئی اسے نظرانداز نہیں کرسکتا۔ جب آپ مخالف حالات میں خود پر ذمہ داری لیتے ہوئے ٹیم کے اوپر سے دباو کم کرتے ہیں تو سبھی آپ کو دیکھتے ہیں۔ آپ کھلاڑیوں کو خطرہ مول لینے کے لئے کہتے ہیں اوروہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے، تو بھی آپ کو ان کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ وہ ٹیم کے لئے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان نے اس سیریز میں کئی کھلاڑیوں کو موقع دیا اور ایک نئی اور نوجوان ٹیم کے ساتھ میدان میں اترا۔ ہرشل پٹیل اور وینکٹیش آئیر نے اپنا ڈیبیو کیا، جبکہ چار سالوں میں صرف ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے اکشر پٹیل کو بھی رویندر جڈیجہ کی جگہ موقع دیا گیا۔ حالانکہ سیریز میں رتوراج گائیکواڑ اور آویش خان کو پلیئنگ الیون میں آنے کا موقع نہیں ملا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined