کرکٹ

بہت خاموشی کے ساتھ متالی راج نے توڑا سچن تندولکر کا انتہائی اہم ریکارڈ

جس دن متالی راج نے سچن تندولکر کا ایک خاص ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کیا، اس دن بیشتر کرکٹ شیدائی اور ماہرین آئی پی ایل نیلامی کے سرور میں ڈوبے ہوئے تھے۔

متالی راج، تصویر آئی اے این ایس
متالی راج، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستان کی مشہور و معروف خاتون کرکٹر متالی راج نے گزشتہ 12 فروری کو کرکٹ کی تاریخ میں ایسا کارنامہ انجام دیا جو اب تک مرد و خاتون کرکٹ میں کوئی نہیں کر پایا۔ پہلے میچ میں سنچری، سب سے کم عمر میں سنچری، سب سے زیادہ رن جیسے بے شمار ریکارڈ بنانے والی متالی راج نے گزشتہ 12 فروری کو انتہائی خاموشی کے ساتھ کرکٹ کے بھگوان کہے جانے والے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کا ایک ایسا ریکارڈ توڑ دیا جس کو بنانے کے لیے کسی کو بھی 22 سال سے زیادہ کرکٹ کھیلنا ہوگا۔

Published: undefined

دراصل جب 12 فروری کو متالی راج نیوزی لینڈ کے خلاف میدان پر اتریں تو ان کا وَنڈے کیریر 22 سال 231 دن کا ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ دنیا کی پہلی انسان بن گئیں جن کا وَنڈے کیریر 22 سال 100 دن سے زیادہ ہوا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن تندولکر کے نام تھا جن کا وَنڈے کیریر 22 سال 91 دن رہا تھا۔ اب سچن تندولکر مرد کرکٹرس میں سب سے زیادہ طویل وَنڈے کیریر والے کھلاڑی رہ گئے ہیں۔

Published: undefined

متالی راج کے اس ریکارڈ پر کوئی شور ہوا نہ ہنگامہ۔ جس دن یہ ریکارڈ متالی نے بنایا اس دن بیشتر کرکٹ شیدائی اور ماہرین آئی پی ایل نیلامی کے سرور میں ڈوبے ہوئے تھے۔ اب جب لوگوں کو متالی راج کے ریکارڈ کی خبر مل رہی ہے تو انھیں مبارکباد کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ متالی کا ریکارڈ ان معنوں میں انتہائی اہم ہے کیونکہ 22 سال طویل بین الاقوامی کرکٹ کا سفر کوئی آسان بات نہیں ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ متالی راج نے اپنا پہلا وَنڈے میچ 26 جون 1999 میں کھیلا تھا۔ یہ ایک دلچسپ میچ تھا جس میں کئی ریکارڈ بنے تھے جس کی کرکٹر آج تک برابری نہیں کر سکے ہیں۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ متالی راج کے وَنڈے کیریر کا یہ سفر کب جا کر ختم ہوتا ہے۔ جہاں تک سچن تندولکر کا سوال ہے، انھوں نے پہلا وَنڈے میچ 18 دسمبر 1989 کو اور آخری وَنڈے میچ 18 مارچ 2012 کو کھیلا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined