کرکٹ

کرکٹ عالمی کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جنوبی افریقہ کے لئے آر پار کی جنگ

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کی پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر چل رہی نیوزی لینڈ کے خلاف آج کا برمنگھم میں ہونے جا رہا میچ جنوبی افریقہ کے لئے آر پار کی جنگ ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

برمنگھم: عالمی کپ میں آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ ہونے جا رہا ہے اور ٹورنامنٹ میں خطاب اور سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لئے جنوبی افریقہ کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف ہر حال میں مقابلہ جیتنا ضروری ہو گا۔ جنوبی افریقہ کے پانچ میچوں میں تین ہار، ایک جیت اور ایک منسوخ سے تین پوائنٹس ہیں اور وہ فی الحال پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی نیوزی لینڈ کے چار میچوں میں تین جیت اور ایک میچ منسوخ ہو جانے سے سات پوائنٹس ہیں۔

Published: 19 Jun 2019, 2:10 PM IST

گرچہ نیوزی لینڈ اس مقابلے کا دعویدار ہے لیکن جنوبی افریقہ کے پاس بھی بہترین ٹیم ہے اور ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ کا رخ اپنے حق میں کرنے کے قابل ہیں۔ اگرچہ جنوبی افریقہ اس عالمی کپ میں توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر نے میں ابھی تک ناکام رہی ہے۔

Published: 19 Jun 2019, 2:10 PM IST

جنوبی افریقہ کو پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کھانی پڑی تھی لیکن دوسرے میچ میں اسے بنگلہ دیش نے بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے 21 رن سے شکست دی تھی۔ جنوبی افریقہ کا تیسرا مقابلہ ہندوستان سے تھا اور وہاں بھی اسے منہ کی کھانی پڑی تھی۔ اگرچہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کا مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس ملا تھا۔ لیکن اس مقابلے میں بھی اس کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی اور 7.3 اوور میں جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ نے گزشتہ میچ میں افغانستان کو شکست دے کر اس عالمی کپ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔

Published: 19 Jun 2019, 2:10 PM IST

جنوبی افریقہ کے اب چار میچ باقی ہیں اور سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لئے اسے تمام مقابلے جیتنے ہوں گے۔ ایسے میں نیوزی لینڈ جیسی متوازن ٹیم کے خلاف انہیں ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹورنامنٹ میں واپسی کرنی ہوگی۔ جنوبی افریقہ کے پاس بہترین بلے باز ہیں جو بڑا اسکور بنانے کے اہل ہیں۔ حالانکہ ابھی تک ٹورنامنٹ میں ان کی سلامی جوڑی کچھ خاص نہیں کر پائی ہے۔ جنوبی افریقہ کو اچھی شروعات دلانے کے لئے كوئنٹن ڈی کوک اور تجربہ کار ہاشم آملہ پر بڑی شراکت کرنے کی ذمہ داری ہو گی۔

Published: 19 Jun 2019, 2:10 PM IST

مڈل آرڈر میں کپتان فاف ڈو پلیسس، ایڈن ماركرم اور جے پی ڈومنی کو اچھی اننگز کھیلنی ہوگی۔ تیز گیند بازی میں كیگسو ربادا اور لنگی اینگدی پر بولنگ کرنے کا دارومدار ہوگا جبکہ عمران طاہر کو اپنی شاندار گیند بازی سے حریف بلے بازوں کو اپنی اسپن پر نچانا ہوگا۔ طاہر افغانستان کے خلاف مین آف دی میچ رہے تھے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی عالمی کپ میں اب تک بہترین کارکردگی رہی ہے اور اسے ایک بھی میچ میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو 10 وکٹ سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے مقابلے میں ان کا سامنا الٹ پھیر میں مہارت رکھنے والے بنگلہ دیش سے تھا جہاں اسے دو وکٹ سے کامیابی ملی تھی۔ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دی تھی۔ ہندوستان کے خلاف چوتھا مقابلہ بارش سے دھل گیا تھا۔

Published: 19 Jun 2019, 2:10 PM IST

اگرچہ نیوزی لینڈ کا ابھی تک کسی بھی بڑی ٹیم سے مقابلہ نہیں ہوا ہے۔ ایسے میں بدھ کو جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف ان کا بھی امتحان ہو گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی فارم میں ہیں جو بڑا اسکور بناکر مخالف ٹیم کو دباؤ میں لا سکتے ہیں۔جنوبی افریقہ کو میچ میں اپنے مضبوط تاثر چھوڑنے کے لئے نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کو جلدی نپٹانے کا چیلنج ہوگا۔ اس کے علاوہ کپتان کین ولیمسن بھی مسلسل فارم میں ہیں اور ٹیم کے لئے بڑی اننگز کھیل رہے ہیں۔ بولنگ میں ٹرینٹ بولٹ اور لوکی فرگوسن کسی بھی ٹیم کی بلے بازی آرڈر کو منہدم کرنے کا مادہ رکھتے ہیں۔

Published: 19 Jun 2019, 2:10 PM IST

دونوں ٹیموں کے لئے آج کا مقابلہ بے حد اہم ہے، جہاں نیوزی لینڈ اپنی جیت کی تال برقرار رکھ اپنی مہم کو آگے بڑھانا چاہے گا وہیں جنوبی افریقہ کی نظریں ورلڈ کپ میں اپنی دوسری جیت درج کر ٹورنامنٹ میں واپسی کرنے اور سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے پر ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 70 ون ڈے مقابلے کھیلے گئے ہیں جن میں سے نیوزی لینڈ نے 24 جیتے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ نے 41 جیتے ہیں۔ پانچ میچوں میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

Published: 19 Jun 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Jun 2019, 2:10 PM IST