کرکٹ

کرناٹک پریمئر لیگ ٹیم کا مالک اشفاق گرفتار

کرناٹک پریمئر لیگ (کے پی ایل) کرکٹ ٹیم کے بیلاگاویں پنتھرس کے مالک اشفاق علی تھارا کو بدھ کو ٹورنامنٹ میں مبینہ طور پر سٹہ بازی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلورو: کرناٹک پریمئر لیگ (کے پی ایل) کرکٹ ٹیم کے بیلاگاویں پنتھرس کے مالک اشفاق علی تھارا کو بدھ کو ٹورنامنٹ میں مبینہ طورپر سٹہ بازی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

Published: undefined

کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کے زیر انتظام ہونے والا کے پی ایل ٹورنامنٹ بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔ بنگلورو کے جوائنٹ پولس کمشنر سندیپ پاٹل نے یہاں نامہ نگاروں کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ اشفاق تھارا دبئی کے سٹہ باز کے رابطہ میں ہے۔ پولس کی سنٹرل کرائم برانچ نے اشفاق تھارا کو کرکٹ لیگ میں سٹہ بازی کی اسکیم کا پتہ لگانے کے لئے گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

کے ایس سی اے ہر برس انڈین پیمئر لیگ کی طرز پر ہی کے پی ایل ٹی۔20 ٹورنامنٹ کراتا ہے۔ پاٹل نے کہا کہ ہم میچ فکسنگ میں اشفاق تھارا کے رول کی جانچ کر رہے ہیں جس میں لیگ کی ٹیموں کے کچھ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ہم نے کچھ کو پوچھ گچھ کرنے کے لئے نوٹس بھی بھیجا ہے جو اس کے رابطہ میں تھے۔

Published: undefined

اگست 2009 میں کے ایس سی اے نے کے پی ایل کی شروعات کی تھی۔ اس برس یہ ٹورنامنٹ 16 اگست سے 31 اگست میں کرایا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر سات ٹیمیں ہیں جن میں بنگلورو بلاسٹرس، بیلاری ٹسکرس، بیجا پور بلس، ہبلی ٹائیگرس، میسور و اریرس اور نما شیواموگا شامل ہیں۔

Published: undefined

ایک دیگر معاملہ میں حکام نے ہلسارو گیٹ میں واقع نگراتھپیٹ میں چھاپہ مارکر دو مبینہ سٹہ بازوں سے 41لاکھ روپے ضبط کیے ہیں جو ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے مابین اتوار کو ہوئے تیسرے ٹی۔20 میں سٹہ بازی کر رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined